مارچ 2019 کا شمارہ بصارتوں اور بصیرتوں کی نذر ہوا۔
ایک دیدہ زیب اور دل کش، جاذب نظر موقر جریدہ۔ ماشاءاللہ
حالات حاضرہ کے تناظر میں لکھا گیا اداریہ بعنوان گفتگو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ مدیران کی نظر ہر قسم کے حالات اور اس گتھی کو سلجھانے والے عوامل پر یکساں وسعت پذیری کی حامل ہے۔
حمد باری تعالیٰ ایک منفرد انداز میں کہا گیا غیرمردف کلام جس میں صفاتِ باری تعالی کو ایک لڑی میں پرویا گیا ہے۔ غزالہ انجم محترمہ خاص مبارکباد کی مستحق ہیں۔
شوزیب کاشر کی نعت اپنی مثال آپ ہے۔
ریاست رامپور کے نوابین کا تذکرہ بہت دلچسپ ہے۔
گوپی چند نارائن پر حقانی القاسمی کا مضمون بھی پڑھنے والا ہے۔ ماشاءاللہ
مبادیات علم العروض بہت پیارا اضافہ ہے جس کی بہت ضرورت تھی اور ہے۔
ڈاکٹر مینا نقوی ایک منجھی ہوئی لکھاری اور ایک کہنہ مشق شاعرہ ہیں آپ کی تحریرات آسمان ادب کی جان ہیں۔
سوال و جواب کی صورت میں فنِ سخن وری ایک بہت معلوماتی اور نہایت پرمغز سلسلہ ہے۔ میرے خیال میں یہ سلسلہ مختلف موضوعات کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔
قطعہ اور رباعی میں فرق والا حصہ بھی بہت مفید ہے۔ ماشاءاللہ
ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئٹری کے تحت منعقد ہونے والے منفرد ہفتہ وار پروگرام نمبر 192 تا 195 کی رپورٹس اس بات کی گواہ ہیں کہ ادارہ بلامقابلہ اپنے آہنی استقلال کے ساتھ ترقیات کی منازل طے کر رہا ہے۔ ایسے کامیاب ہفتہ وار پروگرامز کے انعقاد اور خوب صورت رپورٹنگ پر ادارہ کی انتظامیہ خصوصاٙٙ چیئرمین ادارہ جناب توصیف ترنل ہانگ کانگ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
غزلیات اور منظومات کا انتخاب بہت کڑا ہے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ اللہ کرے کہ یہ رسالہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتا چلا جائے اور ایسے معیار قائم کرے کہ ادب کی خدمت کرنے والے جملہ جرائد میں ہمیشہ منفرد مقام کا حامل رہے۔ آمین
اٙن تھک محنت سے ایسا اعلی اور معیاری جریدہ پیش کرنے ہر جناب انور کیفی بھارت، جناب صابر جاذب ہاکستان اور جناب توصیف ترنل ہانگ کانگ خصوصی مبارک باد قبول فرمائیں۔
خآکسار
احمدمنیب لاہور، پاکستان
=====================
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
خاکسار کی نظم "پرندے" پسند کرنے اور ماہنامہ آسمان ادب کے مارچ 2019 کے شمارے میں اشاعت کرنے کے لئے… میں توصیف ترنل صاحب، مدیران اعلیٰ، انور کیفی صاحب، صابر جاذب صاحب، فانی ایاز گولوی صاحب و تمام اراکین عالمی ادارہ بیسٹ اردو پوئٹری کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں …..
رسالہ ماشاءاللہ نہایت خوبصورت اور جاذب نظر ہے، مشمولات معیاری اور اردو ادب کےلئے قابلِ تحسین و مثالی ہیں…. دعا گو ہوں کہ اللہ ادارہ کی، اردو کی ترویج کےلئے کی جارہی محنت کو قبول فرمائے اور ادارے کی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرتا رہے…. ثم آمین
بی ایم خان مَعَالے اچلپوری بھارت
===========================
وعلیکم السلام۔۔۔
توصیف ترنل۔۔۔۔اپنے نام کی طرح۔۔۔۔ حیرت انگیز شخصیت۔۔۔۔ پارہ صفت۔۔۔
خوابوں کا سوداگر۔۔۔۔بہت کچھ کرنے کا ارادہ۔۔۔۔ اور اُس سے بھی کہیں سِوا۔۔۔۔اس کا آسمانوں کو چھوتا۔۔حوصلہ۔۔۔۔
آسمانِ ادب کا یہ شُمارہ بھی۔۔۔۔خوب سے خوب تر کا تعاقب کرتا ہُؤا۔۔۔۔
اسی طرح پوری سچائ سے آگے بڑھتے رہیں۔۔۔اور اس کامرانی میں آپ کی پوری ٹیم کو بھی مُبارک باد پیش کرتا ہوں۔۔۔۔۔ شاد باد رہئیے۔۔۔۔
صدف فریدی۔ ریاض