حسن دیکھا ہے۔۔؟؟ نہیں !!
تو دیکھو ۔۔۔۔ خود کو آئینے میں۔۔آئینہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا ۔
جب دیکھو گے نا تو تمہیں پتہ چلے گا کہ جس نے اتنی خوبصورتی سے تمھیں بنایا ۔۔ وہ خود کتنا خوبصورت ہے ۔۔
کائنات کا تمام حسن اس بننے والے کی روح کا ذرا برابر بھی نہیں۔۔
وہ نظر نہیں آتا لیکن ہاں۔۔!! وہ دل کی آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے ۔۔
دیکھو اسے ۔۔۔!!!!
تمھاری آنکھ میں کائنات کا تمام بےمثال حسن مسترد نا ہو جائے تو کہنا ۔۔
تمھارا دل دھڑکنا نا بھول جائے تو کہنا ۔۔۔۔
آئینہ دیکھو ۔۔۔ ذرا سی جھلک بھی اسکی نظر آگئی نا ۔۔ تو خود سے محبت ہو جائے گی تمھیں۔۔ اور بےشک آئینہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا ۔۔۔
دیکھو کہ ہڈیوں کے بالترتیب ڈھانچے پر کس قدر خوبصورت نین و نقوش تعمیر کئے ، شاعر بھی تمھاری تعریف میں جانے کیا کیا لکھ ڈالتے ہیں۔۔
وہ خود نہیں لکھتے ۔۔یہ حسن ان سے لکھواتا ہے ۔۔ تمام حسن اللہ ہی تو ہے ۔ وہ بنانے والا ۔۔ کل کائنات کا مالک ۔۔۔
جب کوئی تعریف کرے تو اندازہ نہیں ہوتا کیا تمھیں۔۔؟؟
کہ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ
تمام تعریفیں میرے رب کی ذات کیلئے مخصوص ہیں۔۔!!!