تربوز کے مسائل اور حل
پوسٹ نمبر۔8
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Plectosporium Blight of Watermelon
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’پلیکٹوسپوریم سے پودے کے پتوں،تنوں،شاخوں اور پھل کا متاثر ہونا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔ابتدائی مراحل میں چھوٹے چھوٹے نشانات پتوں کی ٹنڈیوں اور تنے پر نظر آتے ہیں جو سفید رنگ میں ہیرے کی شکل کے ہوتے ہیں۔
۲۔یہ سفید نشانات تیزی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ مل جاتے ہیں اور پتوں اور تنوں پر نظر آتے ہیں۔
۳۔پتے اور تنا خوشک ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور ساتھ ہی پودا مرجھا جاتا ہے اور مر جا تا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب شدید قسم کا حملہ ہو
ماحول:
۱۔پلیکٹوسپوریم زمین کے اندر ہی موجود ہوتا ہے جو پودوں کی باقیات کو گلنے سڑنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ مگر اس کے زمین میں سائکل کے متعلق بہت زیادہ معلومات نا ہونے کی وجہ سے یہ نہیں بتایا جا سکتا ہے یہ کب حملہ کرتا ہے مگر ایک بات تو واضح ہے کہ
۔۔۔ہوا اوربارش۔۔۔ سے اس کے جراثیم ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں اور فصل کو نقصان پہنچاتے ہیں
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔کم از کم تین سال کا فصلوں کا ہیرا پھیر رکھیں اگر زمین میں اس کے جراثیم موجود ہوں تو۔
۲۔فصل اس جگہ لگائیں جہاں ہوا کا اچھا اخراج ہو تا کے جو گلی سڑی چیزیں فصل میں موجود بھی ہوں تو وہ ہوا لگنے سے جلد خوشک ہو جائیں۔
۳۔فصل کا بر وقت معائنہ کرتے رہیں تا کے بیماری کا بروقت پتہ چل سکے۔
کیمیکل حل:
۱۔Azoxystrobin 0.5ml/L+ Chlorothalnil 2g/L پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ: دو بار اس کا سپرے کریں جب پودا ایک پتے سے تین پتوں کے مرحلے میں ہو اور دوسرا سپرے جب پودا شاخیں بنا رہا ہو تو سات سے دس دن کے وقفے سے سپرے کریں۔
یا
۲۔کاپر ہائیڈرو آکسائیڈ دو گرام ہر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں پانچ سے سات دن کے وقفے سے۔
یا
۳۔ Pyraclostrobin ایک گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں
نوٹ: دو سے زیادہ سپرے ایک سیزن میں نا کریں اور دس سے چودہ دن کے وقفے سے سپرے کریں۔
یا
۴۔ٹیبو کونا زول ایک ایم ایل دس سے چودہ دن کے وقفے سے سپرے کریں۔
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب: کسان گھر