تربوز کے مسائل اور حل
پوسٹ نمبر۔7
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Phytopathora root rot of Watermelon
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’پیتوپاتھورا فنگس سے فصل کا مرجھا جانا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔اس کی علامات میں سے ایک واضح علامت یہ بھی ہے کہ جب پودے کی جڑ کا باغور مشاہدہ کیا جائے تو جڑ گلی ہوئی اور بھورے رنگ میں چھوٹے بڑے ہر سائز کے نشانات سے بھرپور ہوتی ہے۔
۲۔جڑ کا وہ حصہ جو زخمی ہوتا ہے اس سے اوپر والی جگہ جو کہ پیلی یا بھوری نظر آتی ہے سے ریشہ نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔
۳۔شدید حملہ کی صورت میں جڑ گچھے کی شکل میں یا گلی سڑی حالت میں سوکھی ہوئی ملتی ہے۔
۴۔بیماری کی موجودگی میں جب پھل زمین سے ٹکراتا ہے تو جراثیم اسے متاثر کرتے ہیں اور پھل گلنا شروع کر دیتا ہے۔
ماحول:
۱۔یہ فنگس سال ہا سال زمین میں موجود رہتی ہے جب زمین میں پانی کھڑا رہے اور کسی وجہ سے پودا زخمی ہو جائے تو اس کا حملہ ہو جاتا ہے اور پوری فصل میں پھیلنا شروع ہو جاتا ہے۔
۲۔وہ زمینیں جہاں پانی کم یا زیادہ لگایا جائے اور زمین سخت ہونے کی وجہ سے دیر سے پانی لگایا جائے تو بھی اس کا حملہ ہو سکتا ہے۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔اچھا پانی دیں اور وقت سے پہلے ہی ہلکا سا پانی لگا دیں کے وتر بلکل خوشک نا ہو جائے۔
۲۔پانی لگانے کا درمیان کا دورانیا زیادہ نا ہونے دیں۔
۳۔جہاں پھل بن رہا ہے بیڈ کو بلکل خوشک رکھیں تا کے پھل متاثر نا ہوسکے۔
کیمیکل حل:
۱۔مینکوزیب اور میٹا لیکسل کا دو گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں اور جڑوں کے قریب ڈرنچ بھی کریں پانچ سے سات دن کے وقفے کے بعد۔
نوٹ: یہ حفاظتی سپرے کریں۔
۲۔فوسیٹائل ایلومینیم دو گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں حفاظتی طور پر۔
۳۔ایزاکسی سٹرابن 0.5ml/L یا ڈائی میتھو مورف ایک گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے پانچ سے دس دن کے وقفے سے سپرے کریں۔
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب:کسان گھر
"