تربوز کے مسائل اور حل
پوسٹ نمبر۔4
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Bacterial Fruit Blotch of Watermelon
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’بیکٹیریا کی وجہ سے تربوز کے پھل پر سُرمئی دھبے یا پھوڑے نمودار ہونا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔اس کی عام علامات میں جب پودا پہلا ایک یا دو پتے نکالتا ہے تو اس کی پشت پر پیلے دھبے گیلے اور تیل کی طرح کے نظر آتے ہیں۔
۲۔متاثر جگہ سے پتا اوپر سے خوشک،لمبا اور ابھرا ہوا سا نظر آتا ہے جو مختلف جگہوں پر نمودار ہوتا ہے۔
۳۔کچھ پودے تو اگتے وقت ہی مرجھا جاتے ہیں اور ختم ہو جاتے ہیں اور جو بچ جاتے ہیں وہ پھل بننے تک اس بیکٹیریا ست متاثر رہتے ہیں مگر علامات ظاہر نہیں کرتے۔
۴۔ ان پتوں پر سے بیکٹیریا کے جراثیم پھل پر منتقل ہوتے ہیں اور پھل کو بھی متاثر کرتے ہیں اور جب درجہ حرارت 90 F تک پہنچتا ہے تو اس کی علامات واضح نظر آتی ہیں۔
۵۔پودے کی جڑ،پتوں کی ڈنڈیاں، اور تنا اس سے متاثر نہیں ہوتا نا ہی ان پر کوئی علامات نظر آتی ہیں۔
۶۔پھل کے اوپر گہرا سبز رنگ اور گہری بھوری شکل کی طرح کا نشان نمودار ہوتا ہے جیسے پھوڑا بنا ہوا ہو اور یہ نشان آہستہ آہستہ پورے پھل پر پھیل جاتا ہے اگر ماحول ملتا رہے تو۔
ماحول:
۱۔گرین ہاؤس جہاں پر اوپر سے پودوں کو پانی دیا جاتا ہے وہاں پر یہ بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔
۲۔زیادہ درجہ حرارت اور نمی اس کی نسل بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔
۳۔جو پودے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ان سے بھی یہ پھیلتی ہے اس لئے انہیں نکال دینا چاہیے۔
۴۔جڑیبوٹیاں، گلا سڑا پھل اس بیکٹیریا کو مزید پھیلانے میں مدد دیتا ہے۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔ایسے بیج کا انتخاب کریں جس پر اس بیکٹیریا کا حملہ نا ہوتا ہو اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کی قوت ہو۔
۲۔پودے لگانے کے بعد فصل کا باغور معائنہ کرتے رہیں۔
۳۔پودے کا پودے سے فاصلہ مناسب رکھیں کے زیادہ قریب قریب پودے نا ہوں۔
۴۔اگر زیادہ پودوں میں یہ علامات نظر آئیں تو فوری فصل تلف کریں اور نئی فصل لگائیں۔
کیمیکل حل:
ہر سات سے دس دن کے وقفے سے کاپر ہائیڈرو آکسائیڈ دو سے تین گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے شام کے وقت سپرے کرتے رہیں۔
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب:کسان گھر
“