تربوز کے مسائل اور حل
پوسٹ نمبر۔2
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Angular Leaf Spot of Watermelon
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’بیکٹیریا کی وجہ سے پتوں پر نوکیلے نشانات کا ظاہر ہونا‘‘ کہتے ہیں۔
علامات:
۱۔پتوں کے اوپر تِرچھے اور نوکیلے نشانات نظر آتے ہیں۔
۲۔چھوٹے نشانات جو ابتدائی مراحل میں غیر واضح ہوتے ہیں وہ بھی بعد میں نوکیلے ہو جاتے ہیں۔
۳۔تربوز کے پھل کا رنگ ہلکا سبز ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
۴۔پُرانے نشانات زخم میں تبدیل ہوتے ہی بھورے رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور بھورے رنگ سے پھر پتوں کے یہ نشانات خوشک ہوجاتے ہیں اور آنسو کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اس کے پھٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔
۵۔چھوٹے چھوٹے غیر معمولی سے نشانات گول شکل میں متاثر پتوں پر پانی سے بھیگے ہوئے نظر آتے ہیں۔
۶۔پتے کی اوپر والی جگہ پر یہ نشانات ہلکے سفید سرمئی سے بھورے رنگ میں تبدیل ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں یہ حالت انکی آخری حالت ہوتی ہے۔
۷۔پتے کی نچلی سطح پر یہ نشانات چمکدار اور گوند دار نظر آتے ہیں۔
ماحول:
۱۔گرم اور خوشک موسم سے جب فصل گزر رہی ہوتی ہے تو اس وقت یہ نشانات پودوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔ اور ان نشانات کو مزید برھنے میں گرمی فائدہ مند نہیں ہوتی۔
ان نشانات کے ہوتے ہوئے جب موسم ڈھنڈا ہوتا ہے اور نمی پتوں پر رہتی ہے یعنی بارش کا آنا اور رات کو شبنم کا پڑنا اور پتوں پر ان نشانات کی موجود گی میں نمی کا رہنا ان نشانات کو مزید پھیلانے میں مدد دیتا ہے۔
۲۔ یہ علامات زمین میں بیج کے جلنے کی وجہ سے بھی ظاہر ہو سکتی ہیں۔
۳۔اس بیکٹیریا سے آنے والی اس بیماری کے بہت سے مہمان نواز پودے ہیں اور یہ ان پودوں پر نشو نما پاتی ہے جو زمین سے تو نا پھوٹا ہو مگر کسی اور پودے پر نشو نما پا رہا ہو۔
۴۔یہ زہریلے بیکٹیریا پودے سے پودے،پارش کے چھینٹوں،پانی لگانے،اور فصل میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں سے فصل میں مزید پھیلتے ہیں۔
۵۔موسمِ گرما کی بارشوں کے دوران جب درجہ حرارت 75سے 82 F کے درمیان رہے تو اس کے جراثیم بہت زیادہ فصل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔بیج لگانے سے پہلے بیس منٹ تک بیج کو پانی میں 50 C درجہ حرارت تک رکھ کر جراثیم سے پاک کریں اور لگانے سے پہلے کسی بھی آرگینک فنجی سائیڈ جیسے Bacillus Subtilesسے ٹریٹ کر کے لگائیں۔
۲۔جس فصل میں یہ مسئلہ آجائے اس کھیت میں تین سے چار سال کوئی بھی بیل دار فصل نا لگائیں۔
۳۔کسی بھی بیل دار فصل سے پانی گزار کر تربوز کو نا لگائیں۔
۴۔پودوں پر نمی ہونے کی صورت میں فصل کی توڑئی یا کوئی بھی اور لیبر کا کام نا کریں۔
۵۔پودوں کو اوپر سے پانی دینے سے پرہیز کریں اور نائٹروجنی کھادیں کم سے کم استعمال کریں۔
کیمیکل حل:
۱۔اسٹریپٹو مائی سین سلفیٹ اور ٹیٹرا سائیکلین کلورائیڈ چھے گرام دس لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ:پودوں کے ابتدائی مراحل جب تک پودوں پر پھول نہیں آتے اس کا سپرے کر سکتے ہیں۔
۲۔کاپر آکسی کلورائیڈ تین گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ:پودوں کی جڑوں کے ارد گرد ڈرنچ کریں
۳۔کاپر ہائیڈرو آکسائیڈ دو گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ:سات سے دس دن کے وقفے سے سپرے کریں۔
۶۔کاپر سلفیٹ دو گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ:پانچ سے دس دن کے وقفے سے سپرے کر سکتے ہیں اور اس میں مینکوزیب ایڈ کر کے مزید بہتر نتائج لئے جا سکتے ہیں۔
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب:کسان گھر
"