(Last Updated On: )
انا للہ وانا الیہ راجعون
لاہور : (ظفر معین بلے جعفری) سرسیدِ لاہور ، متعدد اشاعتی اداروں اور ماہنامہ ادب لطیف ۔ لاہور کے بانی چوہدری برکت علی مرحوم کے فرزند اور صدیقہ بیگم مرحومہ کے بھاٸی جناب چوہدری ظفر علی طویل علالت کے بعد آج سترہ فروری بروز جمعرات بوقت مغرب لاہور میں انتقال فرماگٸے۔
ترقی پسند تحریک کے علمبردار چوہدری برکت اور ان کے خاندان کی ایک صدی پر محیط ادبی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ چوہدری برکت علی اور عنایت بیگم کی اولاد کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے کہ سعیدہ بیگم ، چوہدری افتخار علی ،چوہدری ظفر علی ،چوہدری خالد علی ، صدیقہ بیگم چوہدری اکبر علی اور پروین عرف ناہید.
چوہدری ظفر علی کی تدفین اٹھارہ فروری بروز جمعتہ المبارک کو لاہور میں کی جاٸے گی ۔