::: کتاب کا نام : " تعمیری ادبی تحریک ، افکارو مسائل"
* مصنف : پروفیسر احمد سجاد ( ایم۔ اے۔ ڈی لٹ)
** سن اشاعت : 1994
*** صفحات : 236
**** ناشر ؛ قاضی پبلشرز اینڈ ڈسٹر بیوٹرز، وینٹیج بلڈنگ، حضرت نظام الدیں، نئی دہلی۔13۔ فون 4617240
***** تبصرہ نگار: **احمد سہیل **
پروفیسر احمد سجاد کا تعلق " بہار شریف"، بھارت سے ہے۔ وہ اردو کے استاد ، محقق، ناقد اور ادبی صحافی ہیں۔ وہ " البلاغ" نام سے ایک ادبی جریدہ بھی نکالتے رھے ہیں۔ وہ ادبی تحریروں کو دینی، مذھبی اور اخلاقی تناظر میں پرکھتے ہیں۔ اسی سبب ان کی تحریریں میں روایت اور قدامت کا رنگ نمایاں ہے۔ احمد سجاد ادب کو ایک اخلاقی اور تعمیری عمل تصور کرتے ہیں۔ ان کے خیال میں ادبی جمالیات، تہذیب نفس کے بغیر ناقص ہی نہیں پر فریب بھی ہے۔ لیکن آمیزش اوپر سے تھوپی ہوئی نہیں بلکہ فطری انداز میں تخلیقی سطح پر ضروری ہے۔ اس کتاب کو تین (3) حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔1۔ مقالات (15)۔۔۔ 2۔ خصوصی مطالعے اور تبصرے (14)، 3۔ ادارئیے ( 14)۔۔۔
کتاب میں چند مضامین اور تبصرے بڑے فکر انگیز اور قاری کے لیے نئی فکری آگاہیوں کا سبب بھی ہے۔ یہ مضامین پڑھ کر دل خوش ھوجاتا ھے:
1۔ عالمی تعمیری ادبی تحریک
2۔ آج کے افسانے میں روحانیت اور مادیت کی کشمکش
3۔ عالمی ادبی سازش
4۔ چھوٹے شہروں کا بڑا ادیب
5۔ ادب کی قوت تسخیر
6۔ فیض کی تحریکی شاعری
7۔ تعمیری ادب، چند سوالات
8۔ جدید ادب کا منظر نامہ
9۔ ناوابستگی کی حقیقت
10۔ ادب اور منافقت
احمد سجاد نے " گذارش احوال" کے تحت لکھا ہے :
" ھمارے ادب کے قارئین ، ادیب و شاعر کو خود اپنی ذہنی الجھنوں کا شکار اور اپنی نا آسودہ آرزوں پر ماتم کناں دیکھ کر بسا اوقات ادب کے مستقبل ہی سے مایوس ہوجاتے ہیں۔ اس طرح معاشرے میں ادب کی جڑین روزبہ روز کمزرو ہوتی جارہی ہیں۔" (صفحہ 8) :
اس کتاب کا پیش لفظ اسلوب احمد انصاری نے لکھا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ۔۔"اسلامی تصور کو سجاد صاحب نے بجا طور پر تعمیری کہا۔ اپنے اندر جذب کرکے اسے پورے معاشرے کے جسم و جان میں نفوز کرنے کی راہ ہموار کیجیے تو بھر جو ادب تخلیق کیا جائے گا۔" (صفحہ 11):
یہ کتاب اس طور پر قابل مطالعہ ھے کی یہ نہایت سلیس زبان میں معروضی اور عصری حوالوں سے اردو ادب کے حساس اور سنجیدہ مسائل کو کھنگالا گیا ہے۔کتاب کے آخر میں احمد سجاد کی نو (9) کتابوں کی فہرست دی گئی ہے۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...