پریاگ راج (الہ آباد)۔ یوم اساتذہ کے موقعہ پر تعلیم گھر الہ آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کنیز فاطمہ ایجوکیشنل سوشل ولفیر اینڈ چیریٹیبل سوسائٹی، کریلی، کی سرپرست محترمہ رضیہ اکرام اور فائونڈر پریسیڈنٹ تعلیم گھر احسان اللہ انصاری نے پروفیسر ناصحہ عثمانی ، پرنسپل حمیدیہ گرلز پی جی کالج کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔محترمہ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائیں اور اس کی صدارت جناب ایم اے حسین سینیر ایڈووکیٹ الہ آباد ہائی کورٹ نے فرمائی۔اس موقعے پر تعلیم گھر کی جانب سے پروفیسر ناصحہ عثمانی ، محترمہ صالحہ رشید، جناب ایم اے حسین ، جناب فرمود الہ آبادی نامور شاعر ، جناب شفیق الرحمٰن انگلش ٹیچر دولت حسین انٹر کالج ، جناب سلیم علیگ مدیر ادب سلسلہ ، جناب اسرار انصاری صدائے انصاری میڈیا ، جناب ایم رحمٰن وشواس کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ ، ایم رئیس ڈیجیٹل میڈیا، انجینیر فرید الحق وغیرہ کی شال پوشی و گل پوشی کر استقبال کیا گیا ۔شہر کی ان معروف ہستیوں نے موجودہ نظام تعلیم پر پر مغز گفتگو کی اور حمیدیہ پی جی کالج اور اس کی حالیہ پرنسپل کی فعالیت کی ستائش کی ۔پرنسپل صاحبہ نے بتایا کہ ان کے کالج میں کمپیوٹر اسکل اور میڈیا و فیشن ڈزائننگ کے پروفیشنل کورسز میں ایڈمشن جاری ہیں۔یہ شہر کا واحد مائنارٹیز ادارہ ہے جو قوم کی بچیوں کا مستقبل سنوارنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔پروفیسر ناصحہ عثمانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ہماری قوم کے بچے وظیفے سے ڈگری تو حاصل کر لیں گے مگر یہ ڈگری بہتر مستقبل کی ضمانت نہیں ہو سکتی۔ طلباء کو یقیں محکم، عمل پیہم کا مصداق بننا ہوگا اور محبت سے فاتح عالم بھی۔ان کی فکر اس بات کو لے کر تھی کہ ہمارے بچے زیادہ کی تلاش میں کم کو بھی کھوتے جا رہے ہیں۔ اس موقعے پر کلیات قیصر الجعفری اور ادب سلسلہ کے تازہ شمارے کا اجرا بھی عمل میں آیا۔پروگرام کے کنوینر احسان اللہ انصاری نے اس فنکشن میں تشریف لائے تمام لوگوں کا بالخصوص عشرت جہاں، فاطمہ زہرا، کافیہ بیگم ، الشفاء، مریم ثنا صدیقی اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
سوہنی دھرتی کے لاوارث شہید ارضِ وطن کے عسکری یتیموں کا نوحہ
بہت سال پہلے کا ذکر ہے ۔ لاہور سے سیالکوٹ آیا مانی چھاوٗنی کے شمال مشرقی گیٹ کے پار لال...