سوال:بیڈ کا سائز کیا ہے؟
جواب:بیڈ کا سائز 30انچ ہے اور چار لائینیں سٹرابری کی بیڈ کے اوپر لگائی گئی ہیں ڈرپ ایریگیشن سے۔
سوال:ایک پودے سے کتنی پیداوار آجاتی ہے سٹربری کی؟
جواب: ایک پودے سے تقریباً دو سو گرام جو صیحت مند پوادا ہوگا اس کی ایورج ہے اور جو مر جائیں گے ان کی کوئی اوسط نہیں۔
سوال:اگر پندہ اکتوبر کو ہم سٹرابری لگاتے ہیں تو پودا کتنے دن لے گا کہ اس کی پہلی چنائی کر سکیں اور کب تک یہ پیداوار چلتی رہے گی؟
جواب: سٹرابری لگانے کا وقت پنجاب میں پندرہ سے بیس اکتوبر سے ہی شروع ہوتا ہے اور نومبر کے پہلے ہفتے تک لگتی رہتی ہے لیکن نومبر کے پہلے ہفتے نہیں لگانی چاہیے۔۔
اور فروری کی بیس تاریخ کے بعد آپکی ایوریج شروع ہو جاتی ہے۔ پہلے آپ ایک آدھ چنائی کریں گے جو ایک ایکڑ سے چار کلو پانچ کلو دس کلو ہوگی کو معنی نہیں رکھتی۔
پیداوار بیس فروری کے بعد شروع ہوگی اور آپ جب بھی لگا لیں یہ مئی کے پہلے ہفتے ختم ہو جاتی ہے اس لئے اس کی پیداوار میں مئی بلکل شامل نا کریں۔ دو ماہ یہ چلتی ہے دس دن فروری کے اور مارچ اپریل
فروری میں اس کا ریٹ آپکو جو ملے گا وہ 250-200روپے مارچ میں اس کا آپکو ریٹ ملے گا اسی نوے سے لے کر 150روپے تک۔ اپریل میں اس کا ریٹ آپکو اسی نوے سے نیچے آتا آتا چالیس روپے تک آجائے گا پر کلو اور جس دن بارش ہو گی اس دن آپکو دس روپے تک سیل کرنا پڑ جائے گی کیونکہ اس دن اسے کوئی پوچھتا تک نہیں۔۔
یہ جو کہتے ہیں لاکھوں کا فائدہ مگر اتنا ہے نہیں اگر اچھا کام کرنے والا بندہ ہو تو ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ کمایا جا سکتا ہے۔ مگر انجان آدمی کو ایک ایکڑ سے زیادہ رسک نہیں لینا چاہیے۔۔
سوال:فلڈ ایری گیشن پر پر ایکڑ کتے پوے لگتےہیں؟
جواب: فلڈ ایریگیشن پر اگر آپ چار انچ پر بھی پودا لگائیں تو ساٹھ ہزار پودا لگتا ہے اس سے زیادہ نہیں لگتے۔۔بارہ انچ کے بیڈ پر
سوال: پیداوار کیا آجاتی ہے پر ایکڑ؟
جواب:اگر ساٹھ ہزار کو ڈیڑھ سو گرام سے بھی ضرب دے لیں تو آپکا 9000kg بنتا ہے۔ یقنی دو سو پچیس من۔ اور جو نیا کاشتکار ہے وہ یہی اپنا ٹارگٹ بنا کر سٹرابری کاشت کرے اور جو لوگ آٹھ سو سے نو سو من بتاتے ہیں وہ زہن میں نا رکھیں تاکے کسی قسم کی نا امیدی کا سامنا نا کرنا پڑے۔
سوال:زیادہ سے زیادہ اس سے کاشتکار کتنا کما سکتا ہے؟
جواب: جو سمجھدار کاشتکار ہے وہ اس سے دو سے تین لاکھ تک کما سکتا ہے۔
سوال:پہلے اور اب کی نسبت اس کے منافع میں کیا کیا کمی یا اضافع ہوا ہے؟
جواب: آج سے پانچ چھے سال پہلے اس میں دس لاکھ تک بھی آمدن تھی اس کا جو ریٹ تھا دو سو سے کم نہیں آتا تھا اب اس کا ریٹ چالیس روپے تک آجاتا ہے۔ اور اس کی شیلف لائف نہیں ہے اس کو آدمی ایک گھنٹا بھی اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔ اور اس کا بنیادی مسئلہ لیبر ہے لیبر اور پھر لیبر بھی تجربہ کار ہونی چاہیے لیبر تجربہ کار نا ہوتو کھیت میں ہی لیبر آپکا نقصان کر دیتی ہے منڈی تک مال پہنچنے ہی نہیں دیتی۔۔
سوال: سٹرابری کو کتنی بار پھول آتے ہیں؟
جواب:سٹرابری کو چار سے پانچ پھول آتے ہیں اور ہر پندرہ سے بیس دن بعد پھول آتے ہیں اور یہ سارے تیار نہیں ہوتے۔
سوال:پھول کتنے فیصد تیار ہوتے ہیں اور پھول سے پھل بننے تک کون کون سے عوامل ہیں جو پھول کو متاثر کرتے ہیں؟
جواب: کورا پھول کو متاثر کرتا ہے،بجلی کی چمک پڑ جائے تو پھول متاثر ہوتا ہے پھر پھل پکنے تک اس میں سے دو تین پھل ضائع ہو جاتے ہیں۔ بارش ہو گئی تو ضائع ہو گیا،بارش آگئی تو ضائع ہو گیا فنگس سے اور مختلف عوامل ہیں جیسے پھل ٹیڑھا ہو گیا مختلف عوامل ہیں جن کی وجہ سے پھل متا ثر ہوتا ہے۔ اور تقریباً پچاس سے ساٹھ دانوں کا ایک کلو بنتا ہے اور اگر سات دفع بھی پھول آئیں تو آپکو تیس پھل ملیں گے اور ان تیس میں سے آدھے آپکو تیار ملیں گے اور آدھے کسی نہ کسی مرحلے پر ضائع ہو جائیں گے اس طرح ریکوری آپکو بارہ سے پندرہ دانوں کی ہوتی ہے۔۔
اور یہ پیداوار ساٹھ ہزار پودے کی نہیں ہے اگر آپنے ساٹھ ہزار پودے لگائے ہیں تو دس ہزار تک تو پودے مر جاتے ہیں اور باقی دس سے پندرہ ہزار پودے آپکے کمزور ہوں گے انکو دو تین پھول لگیں گے اور پھل بھی چھوٹے سائز کا ہوگا۔
سوال:پھول کب تک کا لگاہوا کامیاب پھل میں تبدیل ہو جاتا ہے؟
جواب: جو اپریل کی پندرہ تک پھول لگے گا وہ تو تیار ہوگا ہی نہیں۔۔ جو پھول مارچ کے آخر میں لگ جائے گا وہ پھل بننے کے مرحلے میں شامل ہوگا باقی بعد میں پھول لگیں گے لیکن موسم کی تبدیلی کی وجہ سے پھل نہیں بن پائے گا۔
سوال:بیڈ کا سائز فلڈ ایری گیشن میں کیا ہونا چاہیے؟
جواب:اچھا ریزلٹ لینے کیلے بارہ انچ کا بیڈ رکھا جاتا ہے کیونکہ اس بیڈ پر پچاس سے ساٹھ ہزار پودے لگ جاتے ہیں۔ لوگ چوتھا سے اٹھارہ انچ بھی رکھتے ہیں ان کا ماننا ہے کہ پودے کو ہوا اور روشنی اچھی ملتی ہے۔۔۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر