سٹرابری اور آئرن کی کمی
سٹرابری میں خوراک کی کمی آجانا وہ بھی بہت زیادہ خوراک دینے کے باوجود بہت سے کسان بھائیوں کو پریشان کرتا ہے آج آئرن پر ایک تفصیلی نوٹ لکھنے لگا ہوں اپنے علم کے مطابق۔ امید کرتاہوں دوست احباب اپنے تجربے سے مزید اس انفارمیشن پر بحث کریں گے۔
علامات:
✔۔آئرن کی کمی کی بنیادی علامات میں سے ایک علامات یہ بھی ہے کے پتے پیلے ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
✔۔پتے پیلے ہونے کے ساتھ ساتھ جو پتے کی Veining اندر کی نالیاں ہوتی ہیں وہ سبز نظر آتی ہیں اور پتے واضح پیلے جس سے پتا چلتا ہے کے آئرن کی کمی ہے۔
✔۔جب یہ کمی زیادہ بڑھ جاتی ہے اور ہم اس کو کم کرنے کیلئے آئرن کا اگر استعمال نہیں کرتے تو پتوں کے باہر والے کونے بھورے ہو کر خوشک ہو جاتے ہیں۔
✔آئرن کی کمی کے با وجود سٹرابری کا پھل زیادہ متاثر نہیں ہوتا فصل پیلی ہونے سے یا کمی آنے سے پیداوار میں کمی آ سکتی ہے مگر پھل کا سائز زیادہ متاثر نہیں ہوتا۔
وجوہات:
1۔اگر آپ کی زمین ریتلی، ہلکی میرا، ہے تو ایسی زمینوں میں آئرن پانی لگنے سے نیچے بہہ جاتی ہے۔
2۔اگر آپکی زمین کا PHزیادہ ہے اور زمین میں پانی بھی زیادہ دیر کھڑا رہتا ہے تو بھی آئرن کی کمی ہو جاتی ہے۔
3۔اگر آپکی زمین میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہے تو بھی یہ کمی واقع ہو جاتی ہے۔
4۔اگر آپنے کاپر کا زیادہ استعمال کر لیا ہے زمین میں تو بھی آئرن کی کمی ہوجاتی ہے۔
5۔اگر فاسفورس زیادہ استعمال کی ہے تو بھی آئرن کی کمی ہو جاتی ہے۔
6۔اگر زنک کی مقدار زیادہ ڈالی ہے تو بھی آئرن کی کمی فصل میں نظر آتی ہے۔
حل:
✔ہماری زیادہ تر زمینیں ایسی ہیں جو Alkaline(میٹھی) ہیں جن کا PHبہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے زمین میں آئرن کی مقدار کم پائی جاتی ہے اس لئے ایسی زمینوں میں سلفیٹ یا امونیم کھادیں جیسے امونیم سلفیٹ، آئرن سلفیٹ، میگنیشیم سلفیٹ، وغیرہ کے استعمال سے ایسے مسائل کا حل کیا جا سکتا ہے یہاں پر ہمیں آئرن سلفیٹ ڈال کر کمی پوری کرنی ہوگی یا فوری آئرن سلفیٹ کا سپرے کرنا ہوگا۔ اس کے بعد فلڈ
✔۔اور باقی تمام کھادیں جن کے زیادہ استعمال سے آئرن کی کمی ہو جاتی ہے انہیں کم ڈوز یا مقدار میں دینا ہوگا۔ ایک ہی بار میں نہیں دینا ہوگا۔