(Last Updated On: )
۔Ordine’s Curse نیند سے جڑے ایک خطرناک مرض کا نام ہے کہ جس میں ” مریض اگر سو جائے تو اس کی موت واقعہ ہوجاتی ہے۔۔۔۔” ۔
الغرض اس بیماری میں مبتلا شخص اگر سو جائے تو پھر کبھی جاگتا نہیں۔۔
اس بیماری کو central hypoventilation syndrome بھی کہا جاتا ہے ۔۔۔۔ اور دنیا میں سالانہ اس کے 500 کے قریب کیسز سامنے آتے ہیں۔
۔۔۔
اورڈائنز کرس کا مریض اگر سو جائے تو اس کا نظام تنفس کام کرنا بند کردیتا ہے ۔۔۔ چنانچہ سانس نہ لے پانے کی وجہ سے وہ شخص نیند کی حالت میں ہی دم گھٹنے سے مر جاتا ہے۔
لیکن ایسا ہوتا کیوں ہے۔۔۔؟
دراصل نیند کی حالت میں مریض کا سینٹرل نروس سسٹم درست طور پر کام نہیں کر پاتا ، چنانچہ مریض کا دماغ، مریض کے جسم کو سانس لینے کی کمانڈ نہیں دے پاتا ۔۔۔۔ مریض کا دم گھٹ رہا ہوتا ہے لیکن نروس سسٹم کی ناکامی کی وجہ سے دماغ کو ” سب اوکے ہے” کی ہی رپورٹ مل رہی ہوتی ہے یہاں تک کہ انسان نیند کی حالت میں ہی دم توڑ دیتا ہے ۔
۔۔۔۔
وجوہات:
یہ ایک موروثی اور پیدائشی مرض ہے۔۔۔۔تاہم۔۔۔۔بعض اوقات کوئی دماغی چوٹ کہ جو lower lateral medulla کو ڈیمج کردے ، بھی اس مرض کا باعث بن سکتی ہے۔
۔۔۔۔
علاج :
فی الوقت یہ مرض لا علاج ہے۔۔۔۔۔ مریض کو زندہ رکھنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ مریض جب بھی سوئے اور جتنی دیر سوئے اسے مصنوعی طریقے سے سانس دیا جاتا رہے جس کا بہترین طریقہ وینٹیلیٹر ہے۔