عہد حاضر کی کچھ معروف و ممتاز ادبی شخصیات کے احوال و آثار اور شخصی خاکوں پر مشتمل سہیل انجم کی تازہ ترین تصنیف نقش بر سنگ ہر منظوم تاثرات
نقش بر سنگ ہے اک ایسی کتاب
اپنے عنوان سے ہے جو ممتاز
ہے یہ خاکوں پہ مشتمل ان کے
جو ہیں عصری ادب میں مایہ ناز
کچھ ہیں موجود اور کچھ مرحوم
کام ہیں جن کے وقت کی آواز
تجزیہ یہ سہیل انجم کا
ان کی نقد ونظر کا ہے غماز
وہ صحافی بھی ہیں ادیب بھی ہیں
جانتے ہیں جو ہر نشیب و فراز
ان کے تخلیقی کارناموں ہر
مل چکے ہیں انھیں کئی اعزاز
کئی درجن کتابیں ہیں ان کی
ہیں جو اردو ادب میں مایہ ناز
پیش کرتا ہوں تہنیت ان کو
فضل حق سے ہو ان کی عمر دراز
مستند ان کی ہے ہر اک تصنیف
ان کی شہرت کا ہے اسی میں راز
نقش بر سنگ ان کی ہو مقبول
لکھ کے یہ بھی ہوں صاحب اعزاز
ان کا برقی ہے ایک شیدائی
جس کے ہیں وہ بھی ہمدم و ہمراز
نقش بر سنگ میں محبی سہیل انجم کی برقی نوازی
میں سہیل انجم کے لطف خاص کا ممنون ہوں
ہیں صحافت کے جو عہد نو میں مرد عبقری
ان کے رشحات قلم ہیں مرجع دانشوراں
قدر گوہر شاہ داند یا بداند جوہری