آپ نے اکثر ٹیلی ویژن پر سلم بیلٹس کے اشتہارات تو دیکھیں ہوں گے جس میں لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ ان بیلٹس کو پہننے سے پیٹ کی چربی کم ہوجاتی ہے اور انسان پتلا ہوجاتا ہے۔ ان کے مطابق پیٹ پر بیلٹ پہننے سے بیلٹ کی گرمی سے پیٹ کی چربی پگھلتی ہے جس سے پیٹ پتلا ہوجاتا ہے۔ مگر ان کے دعووں میں کتنی حقیقت ہے ؟
👈 پہلی بات تو یہ کہ جسم کے کسی ایک حصے سے چربی (فیٹ) ختم نہیں ہوتا۔ ایک انسان جب موٹا ہوتا ہے تو اس کے پیٹ کے ساتھ ساتھ ، کمر کے نچلے حصے، چہرے پر بازوؤں پر ، سینے وغیرہ پر بھی چربی آتی ہے۔ جسم پر چربی (فیٹ) خوراک سے آتا ہے اور جسم اسے اس لیے سٹور رکھتا ہے کہ جب خوراک کم اور توانائی کی ضرورت زیادہ ہو تو اس فیٹ کو استعمال کیا جاسکے۔ فیٹ کو سٹور کرنے کے لیے جسم پر adipose tissues ہوتے ہیں جو صرف پیٹ پر نہیں بلکہ پورے جسم پر ہوتے ہیں اس لیے صرف پیٹ پر نہیں بلکہ پورے جسم میں فیٹ سٹور ہوتا ہے اس لیے موٹاپے کی صورت میں فیٹ پورے جسم کے حصوں پر ہوتا ہے۔ اور یہ فیٹ جب کم ہوتا ہے تب بھی پورے جسم سے ہوتا ہے ، نہ کہ صرف کسی خاص حصے سے کیونکہ فیٹ کو توانائی میں بدلنا ایک کیمیائی عمل ہے اور یہ کیمائی عمل پورے جسم کے فیٹ پر ہوتا ہے۔
👈 جسم کے کسی حصے کو گرم کرنے سے چربی ختم نہیں ہوتی، اشتہارات میں بیلٹ کی وجہ سے آنے والے پسینے کو ایسا دیکھایا جاتا ہے کہ گویا چربی پسینہ بن کے باہر اگئی ہو مگر پسینہ کا چربی سے تعلق نہیں۔ اور نہ ہی بیلٹ کی گرمی سے چربی پگھلاتی ہیں، درحقیقت چربی کو پگھلانے کے لیے تو باقاعدہ آگ کی ضرورت ہوگی۔
👈 صرف ایک فائدہ جو یہ بیلٹ دیتا ہے کہ جب اس بلیٹ کو پہن لیا جاتا ہے تو وقتی طور پر بیلٹ کی tightness اور دباؤ کی وجہ سے لٹکی ہوئی چربی دب جاتی ہے جس سے بیلٹ کو پہننے والا وقتی طور پر کچھ پتلا محسوس ہوتا ہے مگر بیلٹ اتارنے کے بعد اپنی اصل شکل میں آجاتا ہے۔
👈 کچھ لوگ سلیمنگ بیلٹس کو ان بیلٹس کے ساتھ بھی کنفیوز کرتے ہیں جو ویٹ لفٹرز اور باڈی بلڈرز ورزش کے وقت پہنتے ہیں ، وہ “weight lifting belts” ہوتے ہیں جو بھاری وزن اٹھاتے وقت پیٹ کے مسلز اور ریڑھ کی ہڈی کو سپورٹ مہیاء کرتے ہیں۔
اس بات سے تو آپ بھی متفق ہوں گے ان اشتہارات میں دیکھائے جانے والے لوگوں کا چربی سے پاک جسم اور “abs” اس بیلٹ کے استعمال سے نہیں بلکہ بہت عرصے کی جم سے بنے ہوتے ہیں
اس لیے یہ سوچ غلط ہے کہ بیھٹے بیھٹے اس فالتو چربی سے جان چھوٹ جائے گی۔ چربی اور وزن کم کرنے کے لیے غذا پر کنٹرول اور ورزش ضروری ہے۔۔