آٹھ سالہ نکول اولیویرا اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی جب اس نے بین الاقوامی فلیکیاتی تلاش کے ادارے کے تحت گزشتہ برس جولائی میں ہونے والے ایک سائنس پروگرام میں حصہ لیا اور اسنے سات شہابیے دریافت کر کے دنیا کی کم عمر ترین فلکیات دان ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ اس بچی کو پانچ سال کی عمر سے ہی علم فلکیات کا جنون تھا اور آٹھ سال کی عمر میں پہنچنے تک وہ اپنے ملک کے بہترین فلکیات دانوں کے ساتھ دنیا بھر میں ہونے والے سیمینار اور ورکشاپس میں حصہ لینے لگی ۔ ناسا کے منعقد کردہ ‘اسٹرائڈ ہنٹرز ‘ نامی پروگرام جس کا مقصد ہی نوجوان نسل کو فلکیات کے میدان میں لے کر آنا ہے، اولیویرا اس پروگرام کا حصہ بنی اور اس نے اپنی ذہانت اور لگن کی بدولت آٹھ نئے شہابیے دریافت کر لئے ۔
اس بچی کا کمرا سٹار وارز کے ہیروز، سولر سسٹمز کے پوسٹرز اور راکٹس کے ماڈلز سے بھرا پڑا ہے ۔ فزکس ارگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق نکول اس وقت اٹھارہ شہابیے دریافت کر چکی ہے اور اپنے اس شوق اور ذہانت کی بدولت نجانے کب تک دنیا بھر کی کم عمر ترین فلکیات دان ہونے کا اعزاز اپنے نام لکھوائے رکھتی ہے ۔ اس سے قبل یہ اعزاز اٹلی کی اٹھارہ سالہ لوئی سینینو کے نام ہے ۔ اولیویرا نے اپنے دریافت کردہ شہابیوں کو اپنے والدین اور برازیل کے معروف سائنسدانوں کے نام دئے ہیں ۔ اس سے پہلے وہ الاگوز اسٹرانومیکل سٹڈی سنٹر کی سب سے کم عمر ممبر ہے یہ ادارہ برازیل کے نوجوان فلکیات دانوں کو مختلف پروجیکٹس کی فراہمی ممکن کرتا ہے ۔ اتنی کم عمر ہونے کی وجہ سے نکول کو اپنے شوق کی راہ میں کافی مشکلات کا سامنا بھی ہوا کم عمری کی وجہ سے ہی اس کو اس ادارے میں ہونے والے کورس میں داخلے سے انکار کر دیا گیا اور جب وہ چھ سال کی ہوئی تو اس نے اپنی کلاسز لینی شروع کی اور امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد اپنی ذہانت کی بدولت اس ادارے کی ممبر بھی بن گئی ۔ وہ مختلف لیکچرز بھی دیتی ہے اور یو ٹیوب پر فلیکات کے متعلق اپنا چینل بھی چلا رہی ہے۔
اولیویرا کے ٹیچرز کا کہنا ہے کہ اس لڑکی میں شہابیوں کو پہچان لینے کا خاص ٹیلنٹ ہے مستقبل میں وہ ناسا کے کینیڈی سپیس سنٹر میں ہونے والے راکٹس کے متعلق پروگرامز کا حصہ بننا چاہتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ برازیل کے ہر بچے کو سائنس کے میدان میں آگے سے آگے دیکھنا چاہتی ہے ۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...