(Last Updated On: )
سر شیخ عبدالقادر ۔ مدیر مخزن ۔ علامہ اقبال سے آپ کے تعلقات حکیماں والے بازار سے ہی قائم تھے۔ اپریل ۱۹۰۱ میں جب آپ نے مخزن کا پہلا شمارہ شائع کیا تو علامہ اقبال کی نظم ’ہمالہ‘ اُس میں شامل تھی ۔ اس کے بعد مخزن میں علامہ اقبال کی نظمیں‘ غزلیں اور مضامین متواتر شائع ہوتے رہے۔
یورپ میں ایک وقت تھا جب اقبال نے شاعری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو آپ کی ہی وجہ سے آرنلڈ کے مشورے پر اقبال نے اپنا فیصلہ ترک کیا تھا۔ علامہ اقبال نے ایک موقع پر فرمایا تھا کہ اگر میں شیخ عبدالقادر جیسی نثر لکھ سکتا تو شاعری نہ کرتا۔ علامہ اقبال کے پہلے اُردو شعری مجموعہ ’بانگِ درا‘ کا دیباچہ بھی شیخ عبدالقادر نے تحریر کیا تھا۔ آپ کا انتقال ۹ فروری ۱۹۵۰ کو لاہور میں ہوا۔