شورش نےکہاتھا دیش کی سیاست طوائف کی مانند تماش بینوں میں گھری ہے آج زندہ ہوتےتو اس میں احتساب کوبھی ضرورشامل کرتے احتساب کی طوائف کا رقص آجتک سمجھ نہیں آسکا پتہ نہیں کس آنگن میں کس کےاشاروں پر کب شروع ہوجائے کب تھم جائے پہلےرقص اشاروں پرہوتا تھا اب ویڈیوزپرہوتاہے
26اپریل1948کو قائدنے سندھ کےوزیراعلی ایوب کھوڑو کو کرپشن نااہلی کی وجہ سے عہدےسے برطرف کیا 1949میں لیاقت علی نے پروڈاکاقانون جاری کیا مارچ1949میں ایوب کھوڑو الزامات کی وجہ سے پروڈاکےتحت تین سال کیلئے نااہل قرارپائے حکومت قائدنے برطرف کی سونااہلی کیلئے یہی کافی تھا
تین سال نااہلی کی سزا کاٹنے کےبعد کھوڑو 1951میں سیاست میں سرگرم ہوئے 1953کےصوبائی انتخابات میں انکی جماعت نےفتح حاصل کی کھوڑو مقتدرحلقوں کو قبول نہیں تھے وہ کٹر قوم پرست تھے سوگورنر جنرل غلام محمدنے پچھلے الزامات کےتحت 1953میں دوباراکھوڑوکو چھ سال کیلئے نااہل کردیا
ایوب کھوڑو کی نااہلی1959میں ختم ہوئی 7اگست1959کو ایوب خان نے سیاستدانوں کو نااہل کرنےکیلئے ایبڈوکاقانون جاری کیا اسکےتحت 1948کےالزامات پر کھوڑو دوبارا چھ سال کیلئے نااہل قرارپائے یعنی ایک ہی الزام میں تین بارنااہلی کی سزا الزام بھی ثابت نہ ہوسکا یہ ہوتا ہےاحتساب
18اپریل1966کو چھ نکات پیش کرنےپر مجیب کوگرفتارکیاگیا دسمبر1967کو اگرتلہ سازش کاانکشاف ہوا یہ سازش بنگالی سول ملٹری افسران نےتیارکی جنرل یحیی نے خصوصی عدالت بناکر کیس کی سماعت شروع کی مجیب کوسازش میں ملزم بنایاگیا جبکہ وہ جیل میں تھے مقصدمجیب کو دباؤمیں لاناتھا
19فروری1969کو ایوب حکومت نے مقدمہ واپس لے لیا مجیب جیل سےرہاہوئے کہا جاتاہے مجیب کو قیدکرنے میں گورنرمنعم کابنیادی کردار تھا جو اکثرکہتےتھے مجیب کی ہمت کیسےہوئی میرے صدرکی شان میں گستاخی کرے اسوقت بھی شان میں گستاخی کی سزا ملتی تھی اب بھی ملتی ہے تاریخ کاگول چکر
اس واقعہ کےبعد مشرقی پاکستان کےکئ راہنما سابق وزراءنے اگرتلہ سازش کوبےبنیاد قراردیا عبدالصبور جو ایوب حکومت کے وزیرخاص تھے انہوں نےبھی اگرتلہ سازش کوجھوٹ قرار دیا سیاستدان جیل میں بیٹھ کر سازش کرسکتے ہیں ایک ہی مقدمہ میں تین بارنااہل ہوسکتے ہیں کیا کوئی اورہے۔!
حوالہ میرے مشہور مقدمات ایس-ایم-ظفر جیون ایک کہانی علی احمد خان ایوب خان کے دس سال الطاف گوھر شھاب نامہ قدرت اللّہ
Jinnah papers..Vol#7;8..ayub khuro..by Hamida khuro..case of Sindh..G.M.Syed..political parties of Pakistan..S.Afzal.۔journey to disillusionment..sherbaz