آجکل عمران خان کے سودنوں والی حالیہ تقریر میں دیسی مرغیوں کی افزائش کے منصوبہ پر فیس بکی بقراط، ہنس رھے ہیں
انکی معلومات کے لئیے اس۔ضمن میں یہاں ، کچھ کامیاب مثالیں پیش کی جارہی ہیں
امریکہ جو خود برائلر چکن کے بانیوں میں سے ایک ہے ، اسمیں آجکل برائیلر چکن کے سامنے
دیسی مرغی، یعنی فری رینج چکن، کی مارکیٹ اتنی مقبول ہوگئی ہے کہ آج آٹھ بلین ڈالر سالانہ کی انڈسٹری بن چکی ہے
فری رینج چکن کے انڈے تگنی قیمتوں پر ہاتھوں ہاتھ خریدے جاتے ہیں
باہر چگنے والی مرغیوں کے انڈوں اور گوشت کی قدر کا اندازہ امریکہ والوں کو ہوگیا ہے
اور آئے دن فری رینج چکن کی مقبولیت اور اسکی پروڈکشن میں اضافہ ہورہا ہے
لوزیانہ کی ریاست میں دیسی بھینسیں منگوا کر اسکے دودھ اور گوشت کا کاروبار قائیم ہوچکا ہے
اسکے علاوہ دیسی بکرے دنیا بَھر اور مراکش سے منگواکر بور گوٹ کے نام سے اسکا گوشت لاکھوں ڈالر کے حساب بے بک رہا ہے
جو کام پاکستان میں با آسانی ہو سکتا ہے اسکو لوگ ہنسی مزاق میں اڑا رھے ہیں جس طرح اگر
کوئ درخت لگائے تو ہنسی اڑاتے ہیں
وہ شاید یہ نہیں جانتے کہ
پاکستان کا بیشتر علاقہ اسپین کے جنوبی ساحلی علاقوں جیسا ہے
اسپین میں تو زیتون کے درخت لگالگا کر آج دنیا بھر میں اسپینش اولیو آئیل اربوں روپیہ سالانہ کے حساب سے بیچا جا رھا ہے
اور
پاکستانی سورھے ہیں
اب دیکھیں نا عاقبت اندیشی
پاکستانی لاھوری نمک جسکے آج کل برآمد کے لئیے ہنڈی کرافٹ والے پاکستانی۔ فقط لیمپ بنا بنا کر کوڑیوں کے مول بیچ رھے ہیں
وہی نمک پسا ہوا امریکن ہیلتھ فوڈ کی دکانوں میں بہت مہنگا ہمالیہ سالٹ کے نام سے فروخت ہوتا ہے
ہمارے یہاں ، ہلدی لہسن میتھی دارچینی کی بے قدری ہوتی ہے
امریکہ میں انہی کو کیپسول میں بھر کر۔لاکھوں ڈالر سالانہ منافع کمایا جارہا ہے
دنیا میں اچھے مشوروں پر ہنسنے کے بعد پچھتانے والوں کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ، کوکا کولا کمپنی کی ایک ایگزیٹیو خاتون نے ، کئ سال پہلے ، ایکزیکیٹو میٹنگ میں کوکا کولا کو ، بوٹلڈ واٹر بیچنے کا۔مشورہ دیا تھا اس پر میٹنگ میں قہقہوں کا زبردست طوفان اٹھا اور اس بے چاری خاتون کا اعلانیہ تمسخر اڑاکر طنزیہ طور پر اس طرح ہنسا گیا کہ اس خاتون کو تنگ آکر شرمندگی میں نوکری چھوڑنا پڑا
اسکے بعد دنیا نے دیکھا کہ کوکا کولا نے اپنا پانی
"دسانی " کے نام سے بیچنے کی کوشش کی جس میں وہ آج سب سے پیچھے ہے
اسکے مقابلے میں، آگے وہ کمپنیاں ہیں ، جنہوں نے بوتل واٹر کی مانگ کو۔سمجھا ، بروقت مارکٹنگ کی ، اور مارکیٹ کو قبضہ میں لے لیا
ایسی سینکڑون مثالیں موجود ہیں کہ کسی کے اچھے مشورہ کو ازراہ نادانی میں نظر انداز کردیا گیا اور بعد میں پچھتایا گیا
ہمارے نبی کی دور اندیشی دیکھئیے کہ جب قریش مکہ ہزاروں کا لشکر لے کر مدینہ کی اہنٹ سے اینٹ بجانے نکلا
تو مسلمان اپنی کم تعداد اور بے سرو سامانی کی وجہ سے پریشان ہوگئے
اس زمانے میں خندقیں کھود کر دفاع کرنے کی ترکیب سے عرب بدو نا واقف تھے
مگر ایران جو اس۔زمانے کی سپر پاور تھا وہاں کے لوگ خندق کی اہمیت جانتے تھے
وہیں موجود ، حضرت سلمان فارسی نے خندق کھود کر دفاع کرنے کا مشورہ دیا جسکی لمبائ بیس میل بنتی تھی
اگر حضور اور۔انکے ساتھی اس۔مشورہ کو ینسی میں اڑادیتے تو شاید آج دنیا میں مسلمانوں کا نام۔و۔نشان نہ ہوتا
حضور نے اس مشورہ کو اتنا سنجیدگی سے پسند کیا کہ خود ساتھ مل کر خندق کھودی جس کی وجہ سے قریش کو مونھ کی کھانی ہڑی
یا اللہ رحم ۔۔۔۔۔۔۔