۔ Symphony of the Sea بلاشبہ دنیا کی سب سے خوبصورت، شاندار اور پرتعیش کروز شپ ہے۔
اس "اوئسس کلاس شپ” کی مالک ، ناروے کی ایک کمپنی "رائل کیربین انٹرنیشنل” ہے۔
۔
خصوصیات :
2018 میں تیار ہونے والے اس بحری جہاز کی لمبائی 1184 فٹ، بلندی 238 فٹ، وزن 228000 ٹن، 188 عدد Decks
اور رفتار 22 ناٹ ہے۔۔۔ اس کے 6 انجن مجموعی طور پر 128600 ہارس پاور کے حامل ہیں۔
اس جہاز کے عملے کی تعداد 2200 ہے!!! اور اس میں 6680 مسافروں کی گنجائش ہے۔
اس کی تعمیری لاگت 1 بلین پاؤنڈ ہے۔
۔
سہولیات و تعیشات:
1- سمفنی پر ایک انتہائی شاندار پارک اگایا گیا ہے جس میں دنیا بھر سے انتہائی نایاب اور خوبصورت پودے لگائے گئے ہیں جن کی تعداد 20 ہزار 700 ہے۔ جبکہ اس پارک میں 52 درخت بھی موجود ہیں۔
2- مسافروں کی رہائش کے لیے اس شپ پر 2759 ، انتہائی شاندار اور آرام دہ کمرے موجود ہیں۔
2- 176 عدد خصوصی گلاس وال کمرے جن کا رخ سمندر کی طرف ہے اور وہاں سے ہمہ وقت باہر، سمندر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
4- سمفنی آف سیز کے کچن میں دنیا کے ماہر ترین شیف، انتہائی عمدہ معیار کی اشیاء سے دنیا کی بہترین ڈشز تیار کرتے ہیں ۔۔ کچن کا ایک ہفتے کا بجٹ تقریباً دس لاکھ ڈالرز ہے۔
5- شپ کا ڈائننگ ہال اپنے آپ میں ایک شاہکار ہے جس میں بیک وقت 5200 افراد کے کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔
6- مہمانوں کی تفریح کے لیے اس جہاز پر ایک 150 فٹ بلند واٹر سلائیڈ قائم کی گئی ہے۔
7- 14 عدد سوئمنگ پول۔ اور 2 سرفنگ یونٹس اور مصنوعی آبشار اور فوارے۔
8- 188عدد لگژری Suites.
9- سپورٹس ایکٹیویٹیز بالخصوص زپلائن، باسکٹ بال کورٹ اور کلائمبنگ والز۔
10- فٹنس سینٹر، سپا، بار، 20 کے قریب فاسٹ فوڈ اور دیگر ریسٹورنٹس، کافی شاپس۔
11- ویڈیو گیمنگ زون، میوزک ایونٹس، کیسینو، ڈانس فلور۔
12- کارڈ روم، لائبریری ، سلیریم، سی-ویو بالکنیز اور جاگنگ ٹریک۔
13- ونڈر لینڈ : یہ ایک خصوصی طرز کا ریسٹورینٹ ہے جسے افسانوی کہانی "ایلس اِن ونڈر لینڈ” کے طرز پر بنایا اور سجایا گیا ہے۔
14- ایک شاندار مارکیٹ ، ریٹیل شاپس، سیلونز ، مساج سینٹر۔
15 – ایک بےمثال تھیم پارک بشمول کئی قسم کے جھولے، رائیڈز اور متعلقہ گیمز۔
16- سینما، تھیٹر اور ایک چھوٹا سرکس۔
17- بائیونک بار : ایک خصوصی بار جہاں روبوٹس ، گاہکوں کو ڈرنکس سرو کرتے ہیں۔
18- دی ایٹک : ایک خصوصی انٹرٹینمنٹ سینٹر جہاں کامیڈی شو اور آرٹس کی نمائش اور آکشنز منعقد کیے جاتے ہیں۔
19- خصوصی آئس سکیٹنگ رنگ۔
20- اور دیگر سینکڑوں سہولیات و تعیشات ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روٹ :
سمپنی آف سیز، کا 7 روزہ سفر میامی(امریکہ) سے شروع ہوکر ، میکسیکو اور بہاماز سے ہوتا ہوا واپس میامی میں اختتام پذیر ہوتا ہے۔
****
ستونت کور
حالات کے دھارے
ہر شخص کی نوجوانی میں ایک ایسا وقت یا ایسا لمحہ ضرور آتا ہے، جب نوجوان لڑکے، لڑکیوں میں جذباتیت...