رام نام کے لیت ہی سبھی پاپ کٹ جائیں
جیسے روی کے ادھے سے اندھ کال مٹ جائیں
تلسی داس
پیدائشی نام:گوسوامی تلسی داس
پیدائش:سنہ 1532ء
گونڈہ، اترپردیش
وفات:23 اکتوبر 1623ء
کام:شاعر، فلسفی
زبان:ہندی، سنسکرت، اودھی زبان، برج بھاشا
کارہائے نمایاں:رام چرت مانس
تلسی داس رام چرت مانس کا مصنف تھا۔ ضلع باندہ پور کے ایک قصبہ راجاپور میں پیدا ہوا۔ غریب برہمن کا بیٹا تھا۔ زندگی آزاد روی میں بسر ہوئی۔ ایک بزرگ گورو نرسنگھ داس کی نظر اس جوہر قابل پر پڑی اور انھوں نے تلسی داس کو اپنی پرورش میں لے لیا۔ تھوڑی سی مدت میں تلسی علم و کمال کا مخزن بن گیا۔ اس کی ساری عمر خدا پرستی اور حقیقت نوازی میں گزری۔ بہترین تخلیق اور عمر بھر کی کمائی رام چرن مانس (رامائن) ہے۔ رامائن اگرچہ والمیک بہت پہلے 30 ق م میں منظوم کر چکے تھے مگر تلسی داس نے رام چندر جی کی حیات کو ایک انوکھے انداز سے قلم بند کیا۔ تلسی داس نے اکبر اعظم اور جہانگیر کا زمانہ پایا تھا۔ راجا مان سنگھ اور عبدالرحیم خانخاناں دونوں اس کی قدردانوں میں سے تھے۔ رامائن کے علاوہ اس کی تصانیف میں رام گیتاولی، کویتاولی، ست سئی اور دوہوں کا ایک مجموعہ ’’ دوہاولی‘‘ شامل ہیں۔ تلسی داس کی زبان سے قدیم اردو کے خدوخال کا بھی پتا چلتا ہے۔