(Last Updated On: )
شان ہندوستاں ہے اے ایم یو
فخر دانشوراں ہے اے ایم یو
ہوتے ہیں جس سے مستفید سبھی
ایسی جوٸے رواں ہے اے ایم یو
جس کی روح رواں تھے سرسید
ملک و ملت کی جاں ہے اے ایم یو
جو سپہر ادب پہ ہے روشن
ایسی اک کہکشاں ہے اے ایم یو
جو ہیں ناآشنا “ہری گڈھ ” سے
پوچھتے ہیں کہاں ہے اے ایم یو
ہے علی گڈھ کی اس سے اک پہچان
جلوہ افگن جہاں ہے اے ایم یو
سارے عالم میں علم و دانش کی
عظمتوں کا نشاں ہے اے ایم یو
جو ہے اس کے وجود کی ضامن
جسم برقی کی جاں ہٕے اےایم یو
***
احمد علی برقی اعظمی
***
احمد علی برقی اعظمی