شاہی کوفتے گھر میں بنانے کا آسان طریقہ
یقیناآپ نے کوفتے کھائیں ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو شاہی کوفتے بنانے کا آسان طریقہ بتائیں گے،انتہائی لذیذ کوفتے بنانے کیلئے اس درج ذیل ترکیب پر عمل کریں
اجزاء:
گائے کا قیمہ 1/2 کلو
ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
لال مرچ پاﺅڈر 1 چائے کا چمچہ
کاجو 1 چائے کا چمچہ (سلائس کاٹ لیں)
بادام 1 چائے کا چمچہ(سلائس کاٹ لیں)
مونگ پھلی 1 چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
کھوپرا 1 کھانے کا چمچہ(پسا ہوا)
بھنے چنے 1 کھانے کا چمچہ(پسے ہوئے)
خشخاش 1 کھانے کا چمچہ
دہی 1/2 کپ
پیاز 1 عدد(سلائس کاٹ لیں)
ہلدی پاﺅڈر 1 چائے کا چمچہ
دھنیا پاﺅڈر 1 چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
سوس پین میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر فرائی کریں نمک، ادرک لہسن پیسٹ، لال مرچ پاﺅڈر، ہلدی پاﺅڈر اور دھنیا پاﺅڈر ڈال کر بھونیں اور دہی شامل کرکے گریوی بنالیں۔ پیالے میں قیمہ بھنے چنے، خشخاش، کھوپرا، مونگ پھلی، کاجو، نمک اور بادام شامل کریں اور مکس کر کے کوفتہ بنالیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کرکے ہلا سا فرائی کرکے گریوی میں شامل کرلیں۔ سرونگ ڈیش میں نکال کر سرو کریں۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔