یہ درخت کیکر کے خاندان سے ہی تعلق رکھتا ہے ، لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے ماہرین نباتات میں تنازعہ پیدا ہوا ہوا ہے کہ یہ مختلف خاندان سے ہے اسی لئے اسکا نام Acacia کی بجائے Senegalia استعمال ہورہا ہے
یہ درخت عموما چھوٹے قد کا اور سست رفتاری سے بڑھنے والا ہے ، یہ درخت بھی کم بارش والے علاقوں اور سخت گرمی والے علاقوں میں سروائیو کر جاتا ہے ، اسکی ٹہنیوں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے کانٹے لگے ہوتے ہیں ، اسکے پتے بکریاں اور اونٹ بڑے شوق سے کھاتے ہیں کہ ان میں بہت اچھی غذائی طاقت پائی جاتی ہے ، اسکے پتوں میں سولہ فیصد تک پروٹین پائی جاتی ہے
اسکی لکڑی بھی کافی سخت ہوتی ہے لیکن عموما جلانے کیلئے ہی استعمال ہوتی ہے ، یہ درخت زمین کے کٹاؤ کو بچانے کیلئے کافی مفید ثابت ہوتا ہے اور اسکا سایہ بھی بہت گھنا ہوتا ہے
اسکے پھول گچھوں کی شکل میں ہوتے ہیں اور اسکو پھلیوں کی شکل میں بیج لگتے ہیں، اور اسکی افزایش بیج کے ذریعہ ہی ہوتی ہے
اس درخت کے بیج ، پتوں اور چھال کو دیسی طب میں پیٹ کی بیماریوں اور عضلات کی کمزوری اور کمر درد کی ادویات کیلئے استعمال کیا جاتا ہے
"