ساڑھے بارہ ہزار سال قبل کی دنیا کیسی تھی، سب سے قدیم مصوری کے کینوس سے یہ پتہ چلتا ہے۔
ایک 12,600 سال پہلے پینٹ کیے گئے دیوہیکل سلوتھس، ماسٹوڈن اور دیگر معدوم ہونے والے جانوروں کی برف کے زمانے کی ڈرائنگ کے ساتھ مزین کردہ آٹھ میل لمبا “کینوس” ایمیزون کے بارانی جنگلات میں دریافت ہوا ہے۔
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اوکر ochre (ایک قدیم دنیا میں اکثر پینٹ کے طور پر استعمال ہونے والا سرخ رنگ )کے ساتھ تیار کردہ خوبصورت قدیمی آرٹ کا نمونہ، کولمبیا کے ایمیزون جنگلات میں راک شیلٹرز کے اوپر تین پہاڑیوں پر تقریباً 8 میل (13 کلومیٹر) چٹان پر پھیلا ہوا ہے۔
.برف کے زمانے کی دریافت ہونے والی ان ہزاروں پینٹنگز میں انسانی ہاتھ کے نشانات، جیومیٹرک ڈیزائن اور قدیم جانوروں کی ایک وسیع صف شامل ہے۔ ان میں بعض چھوٹے جانوروں میں ٹیپرز tapirs (ایک سور نما سبزی خور جانور)، ہرن ، مچھلی، چمگادڑ، بندر، کچھوے، سانپ اور پورکیپائنز porcupines – سے لے کر “بڑے” جانور تک۔ جیسے اونٹ، گھوڑے اور سونڈ رکھنے والے تین انگلیوں اور کھروں والے ممالیہ جانور بھی بنئے ہیں، جیسے میموتھ کی بعض نسل کے جانور جو اب معدوم ہوچکے ہیں۔
دیگر اعداد و شمار میں انسانوں، شکار کے مناظر اور پودوں، درختوں اور سوانا میں پائی جانے والی دیگر مخلوق کے ساتھ رہنے والے قدیم لوگوں کی تصاویر کو دکھایا گیا ہے۔اس کینوس سے امریکی براعظموں میں انسانی آبادی کی پندرہ ہزار سال قبل تک موجودگی کی بھی تصدیق ہوتی ہے۔
لنک
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...