سردیوں کے موسم میں لوگ میری صحت میں نمایاں بہتری دیکھ کر خوش ہوں نہ ہوں۔
میں اپنے آپکو آئنے میں موٹا تازہ دیکھ کر ضرور خوش ہوجاتا ہوں گرمیوں کے مقابلے میں میرا وزن چار کلو لازمی بڑھ جاتا ہے پہلے پہل تو میں اس اضافے کو ایک خوشگوار’' موسمیاتی تبدیلی " سمجھ کر خوش ہوجاتا تھا لیکن موجودہ ریکارڈ سردیوں میں جب میرے وزن میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا تو میری تحقیقی حس پھڑک اٹھی۔۔۔ میرے وزن میں ایک دو تین چار نہیں بلکہ پورا پانچ کلو اضافہ ہو گیا ۔ کھانے پینے سونے جاگنے چلنے بھاگنے سمیت سب کاموں پر غور کیا تو ویسے کے ویسے ہی تھے جیسا کہ پہلے… تو پھر وزن میں " پورا پانچ کلو" اضافہ کیوں؟؟؟؟؟
شام کے وقت کمرے میں بیٹھے بیٹھے میرا دماغ اس کیوں کی کھوج میں نکل پڑا۔۔۔اور کچھ دیر بعد اچانک ایک خیال میرے دماغ کے پردے پر نمودار ہوا لیکن میرا سر نفی میں ہلنے کے ساتھ ہی میری زبان سے نکلا۔۔۔ نہیں نہیں۔۔ ایسا نہیں ہو سکتا ۔۔۔ لیکن دماغ کی سکرین پر موجود خیال نظرانداز کرنے سے زیادہ تحقیق طلب تھا ۔ ہیٹر چلنے کی وجہ سے کمرے میں اتنی سردی نہ تھی اس لیے میں نے " دودھ کا دودھ پانی کا پانی " کرنے کا فیصلہ کیا ۔۔
اس کے بعد میں نے اپنے دماغی خیال کو غلط ثابت کرنے کے لئے اپنی چادر اپنا کوٹ ، شلوار کے نیچے پہنا گرم پاجامہ ، قمیص کے اوپر پہنا موٹا سویٹر اور کمیص کے نیچے پہنے دوسرے موٹے سویٹر کے ساتھ ساتھ دیگر دو بنیانیں بھی اتار دیں تا کہ اضافی وزن کا راز اچھی طرح بے نقاب ہو آخر میں اوپر نیچے پہنے جرابوں کے دونوں جوڑے اتار کر… اترا ہوا سارا سامان ایک توڑے میں ڈال کر توڑا اٹھایا تو چار کلو کے قریب وزن محسوس ہوا ۔۔۔ اس تجربے کا حتمی اور دل توڑ نتیجہ یہیی تھا کہ اضافی وزن ہمارا نہیں بلکہ اس سامان کا تھا جو اب توڑے میں پڑا ہے ۔۔۔ جسکی تفصیل درج زیل ہے
چادر ایک کلو ، کوٹ ایک کلو ، آدھا آدھا کلو کے دو سویٹر ، پاو کا پاجامہ اور آدھا آدھا پاؤ کی دو بنیانیں ۔۔۔۔ مفلر جرابیں اور گرم ٹوپی تینوں کا ملا کر آدھا کلو وزن ، ٹوٹل وزن =چار کلو
نوٹ : اگر آپ کے ذہن میں یہ چل رہا ہے کہ اضافے والا پانچواں کلو واقعی میں اضافہ تھا تو آپ غلط سمجھے.. دراصل جب میں وزن والے کانٹے پر چڑھا تھا تو میرے پاوں میں ایک کلو کے بوٹ بھی تھے
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...