1۔ عظیم صوفی شاعر حضرت غلام فرید کا اصل نام کیا تھا؟
2۔ انگریزی کی کتاب " سرائیکی اور سرائیکی ادب "{Saraiki And Saraiki Literature} کس نے لکھی؟
3. جب علویوں نے ملتان پر حکومت کی تو اس وقت کسی مذہبی فرقے کی زبان ہندوی { ملتانی} تھی؟
4۔ سرائیکی کی پہیلی لغت کا کیا نام تھا؟
5۔ " جوگی نامہ" سرائیکی شاعری کی قدیم صنف ہے۔ اس میں کس قسم کی شاعری شامل ہوتی ہے؟
6۔ خواجہ غلام فرید کی کتاب "نغمہ صحرا" کی منتخب کافیاںوں کے اردو ترجمہ کس نے کئے ہیں ؟
7۔ سرائیکی کے معروف مزاح نگار ابن الاامام شفتر کا اصل نام کیا تھا؟
8۔ 1819 میں انجیل { بائبل}مقدس کا پہلا سرائیکی ترجمہ کس رسم الخط میں ہوا؟
9۔ سرائیکی شاعری کی صنف " ڈوہڑا" کتنے مصرعوں پر مشتمل ہوتی ہے ؟
10۔ چار {4} اشاروں کی مدد سے شخصیت بوجھیے :
۔۔۔ 1915 ۔۔۔ لیّہ ۔۔۔۔" ملتانی زبان اور اس کا اردو سے تعلق" ۔۔۔ 1995 ۔۔۔
۔*۔*۔*۔*۔*
* جوابات*
=======
1۔ خورشید عالم ۔۔۔ 2۔ ڈاکٹر کرسٹوفر شیکل ۔۔۔ 3۔ اسماعیلی فرقہ ۔۔۔ 4۔ نصاب ضروری ۔۔۔ 5۔ نعتیہ کلام ۔۔۔ 6۔ کشفی ملتانی ۔۔۔ 7۔ سید انعام علی رضا ۔۔۔ 8۔ کڑکار ، رسم الخط ۔۔۔ 9۔ چار{4} ۔۔۔ 10۔ ڈاکٹر مہر عبد الحق سومرو۔۔۔