بار بار توجہ دلوانے کی کوشش کرتا ہوں کے کسان سمجھ جائے اور کوشش کرتا رہوں گا ہم کسانوں کے لئے جن اداروں نے سہولتیں فراہم کرنی تھیں وہ ادارے سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے ہمارا خون نچوڑ رہے ہیں۔۔
*ادرے صرف بیچ رہے ہیں* اور ہم خرید رہے ہیں ہمیں ضرور بیچیں مگر ہمیں اندھا مت رکھیں۔۔
ایک این پی کے ہر کمپنی کے پاس موجود ہے ہر کمپنی کا ریٹ مختلف کیا حکومتی ادارے اندھے ہیں اتنا ریٹ میں فرق کیوں؟
ایک ہی نام سے زہریں مارکیٹ میں موجود ہیں مختلف ناموں سے ریٹ کا زمین آسامان کا فرق ہے کیا حکومتیں دیکھ نہیں رہیں؟
کوئی ایک ریسرچ کسی ادارے میں ہوتی ہے تو وہ کسانوں کیلے سہولت فراہم کرنے کی بجائے چھوپا کر ایسے پیکٹ میں بند کر کے اچھے ادارے کی ریسرچ کا نام دے کر اصل بات چھوپا کر کسان کو بیچ دیا جاتا ہے۔۔
کسان کو زرعی تعلیم دینے کا منصوبہ آج تک کیوں نہیں دیا گیا۔۔۔؟ کیا وہی ہمیں تعلیم دیں گے جو فصل میں جاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے کپڑے خراب ہو جائیں گے مٹی لگ گئی تو ہاتھ پاؤں گندے ہو جائیں گے۔۔۔ نہیں ہمیں ایسے اساتزہ چاہیں جو کھیتوں میں آکر کھیتوں کے مسائل سمجھائیں۔۔۔
چند غذائی اجزاء ہیں جن کا علم کسان کو دینا تھا جس سے دور رکھا گیا اور امائینو ایسڈ،طرح طرح کے ٹانکس،پلامٹ گروتھ ریگولیٹرز،طرح طرح کی زہریں انہی کی آڑ میں کسان کو بیچی جا رہی ہے جناب صدر ہم کوئی اس ملک کے کمی نہیں اور نا ہم نا سمجھ ہیں اس ملک کے اداروں سے کہیں کے سدھر جائیں کسان جاگ گیا ہے اور سمجھ گیا ہے کہ سب اسے لوٹ رہے ہیں۔۔
جناب صدر ہماری تعلیم کا بندوبست کریں ہماری زہروں سے جان چھوڑوائیں نہیں تو کل کو ہماری اور آپکی نسل کینسر کا شکار ہوگی اور پھر ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔۔۔
خوراک ہماری بنیادی ضرورت ہے کسان کو تعلیم دیں اور بیچنے پر توجہ کم دیں ہمیں چیزیں بیچیں ضرور مگر پورے پاکستان میں ایک ہی معیار دیں۔۔۔
جناب صدر ہم جانتے ہیں کہ اس ملک کے کسان کو اگر علم کی روشنی سے آگاہ کیا گیا تو پورے پاکستان کا کسان آپکے ساتھ ہوگا کسان صیحتمند خوراک پیدا کرے گا اور ہماری اگلی نسل صیحت مند ہوگی اور پورے ملک کا مستقبل روشن ہوگا۔۔۔
کسان کو ہر چیز مہنگی اور غیر معیاری مل رہی ہے اس پر توجہ دیں کوئی حکومتی پالیسی جلد بنائیں اور کسانوں کے بنیادی مسائلز
۱۔انٹرنیشنل لیول کی لیبارٹریز فراہم کریں جس کے بعد کسان زمین میں خوراک بہتر طریقے سے ڈال سکے
۲۔پلانٹ کے ٹیشو ٹیسٹ کرنے کی سہولیات فراہم کریں ہر تحصیل میں کے کسان کی فصل میں کس خوراکی اجزاء کی کمی ہے وہ صرف وہی ڈالےمزید چیزوں پر پیسہ خرچ نا کرے۔۔۔
۳۔ہمارے ملک میں نائٹروجن کا بہت زیادہ استعمال ہو رہاہے ملک باہر سے اربوں کی یوریا امپورٹ کرتا ہے اگر کسان کو نائٹروجن کو مینج کرنے کے سینسر فراہم کر دئے جائیں تو جناب صدر یہ پیسہ بھی بچ جائے۔
۴۔ہماری ہر یونین میں ایک ایک کسانوں کا علہدہ سے ادارا بنایا جائے اور وہاں پر ہر روز نہیں تو ہر ہفتے کسانوں کو اس کے بنیادی مسائل پر تعلیم دی جائے نا کے اس کے بدلے کچھ بیچا جائے۔۔
۵۔نا جانے کیتناپیسہ حکومتی خزانے سے زیروں اور کھادوں پر لگ جاتا ہے کسان کو ان کھادوں اور زہروں کے درست استعمال پر درست معلومات دیں تاکے حکومتی خزانہ بھرا رہے۔۔۔۔
ہمیں سہولتیں دیں خون مت نچوڑیں ورنہ کسان تو ڈوب ہی رہا ہے ساتھ اگلی نسلیں بھی ڈوب جائیں گی خدارا کسان کی نہیں تو اپنے ملک کی آنے والی نسلوں کا سوچیں کسان گھر لمحہ لمحہ باخبر کرتا رہے گا۔۔۔
آگے بڑھو کسان
*منجانب:کسان گھر*