سبزمرچ کے مسائل
پوسٹ نمبر۔1
ہر گھر کسان گھر
بیکٹیریل ویلٹ
علامات
اس بیماری کی علامات مندرجہ زیل ہیں۔
✔ابتدائی مراحل میں اس کی علامات نئے نکلنے والے فریش پتوں پر نظر آتی ہیں وہ گرین حالت میں مرجھائے ہوئے نظر آتے ہیں اور پرانے پتے ہلکے سے پیلے نظر آتے ہیں۔
✔مرجھائے ہوئے پتے اپنا رنگ برقرار رکھتے ہیں اور بیماری کے بڑھنے پر وپودوں کے پتے پودوں سے نہیں گرتے پودوں کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔
✔اور فیورایبل ماحول میں بیماری تیزی سے پھیلتی جاتی ہے اور پوری فصل کو لپیٹ میں لے لیتی ہے۔مرجھائے ہوئے پودے
ڈارک براون ہونا شروع ہو جاتے ہیں اگر سٹیم کو کاٹ کر دیکھیں تو وہ بھی اندر سے ڈارک براون نظر آئے گا یہ آخری سٹیج پر علامت نظر آتی ہے جب کسان کے بس سے کوئی بھی حل نا ہو سکے۔
✔پودوں کی Stemsکو پانی میں ہوں ان کو نکال کر کاٹیں گے تو بیکٹیریل سفید مادہ اندر سے نکلے گا جو بیکٹیریل ویلٹ جراثیم سے بھرا ہوا مواد ہوگا۔
وجوہات
اس بیکٹیرل بیماری کے پھیلنے کی چند وجوہات یا وہ حالات یا ماحول جس میں یہ بیماری جنم لیتی ہے مندرجہ زیل ہیں۔
✔ یہ ایک Soilborne اور waterborneبیکٹیریا کہلاتا ہے جو زمین میں پہلے سے موجود پودوں کے بغیر گلے سڑے حصوں کے انفیکشن سے فصل پر حملہ کرتا ہے۔
✔زمین کی تیاری کے وقت مختلف قسم کے پودے زمین میں دب جاتے ہیں ان پودوں کے زخمی حصوں سے یہ بیکٹیریا فصل میں انٹر ہو جاتا ہے اور یہ کام نیماٹوڈز اور دوسرے کیڑے بطور ایک جگہ سے دوسری جگہ شیفٹ کرتے رہتے ہیں۔
✔بہت زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 Cاور زمین میں بہت زیادہ موئسچر ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ آ جاتا ہے۔
✔نشیبی علاقہ جات اور بھاری زمینوں میں جہاں زمینوں میں زیادہ دیر تک نمی رہتی ہے وہاں یہ بیماری برقرار رہتی ہے فصل لگاتے ہی کسی وقت بھی حملہ کر سکتی ہے۔
✔یہ بیماری ہل چاتے وقت نمی رکھنے والی زمین جہاں یہ بیکٹیریا گرو کر رہا ہوتا ہے وہاں سے یا پودوں کی کانٹ چھانٹ سے یا متاثرارہ فصل سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتا ہے۔
بیالوجیکل کنٹرول
کسان بھائی کچھ باتوں کو زہن میں رکھ کر اس کا بیالوجیکل کنٹرول کر سکتے ہیں۔
✔وہ زمینیں جہاں بہت زیادہ الودگی پائی جاتی ہو اور جہاں پہلے اس بیماری کا حملہ بار بار دیکھا گیا ہو وہاں اسے کاشت مت کریں۔
✔ابتدائی سٹیج پر جب علامات نظر آئیں تو پودوں کو جڑ سے اکھیڑ کر جلا دینا چاہیے جس سے بیماری مزید پودوں میں منتقل نہیں ہوتی۔
✔فصل کو جڑی بوٹیوں سے صاف رکھیں تاکے بیماری زیادہ پھیل نا سکے۔
✔بیج کو بیسیلس سبٹلس کے ساتھ 4گرام ایک کلو بیج کے ساتھ ٹریٹ کریں۔
✔نرسری شیفٹ کرتے وقت پودوں کی جڑوں کو بیسیلس سبٹلس یا کسی فنگی سائیڈ سے 10گرام ایک لیٹر پانی میں جڑوں کو اچھی طرح ڈبو کر شیفٹ کریں۔
کیمیکل کنٹرول
✔Streptomycin sulphate +Tetracycline Hydrochloride
ان دونوں کیمیکلز کا 6 گرام 10لیٹر پانی کے حساب سے محلول بنا کر سپرے کریں
نوٹپودے کی فلاورنگ سٹیج پر جڑوں کے قریب ڈرینچ کریں سپرے سے پرہیز کریں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یا
✔Copper Oxcycloride
تین گرام ایک لیٹر پانی کے حساب سے محلول بنا کر سپرے کریں اور فلاورنگ سٹیج پر صرف جڑوں کے قریب ڈرنچ کریں۔
منجانب:کسان گھر