سبز کھاد کی کاشت اور اہمیت
1۔ ہم پہلے دو دو فصلیں سال میں زمین سے لیا کرتے تھے اب چار چار فصلیں اٹھا رہے ہیں جس سے زمین بہت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔
2۔ زرعی ماہرین کے مطابق زیادہ فصلیں لگنے کی وجہ سے زیادہ کیمیکلز کھادیں استعمال ہو رہی ہیں اور ایک وقت ایسا آئے گا کے زمینیں بہت کم پیداوار دینا شروع کر دیں گی۔
3۔اس مسئلے کا ایک بہترین حل ماہرین کے مطابق یہ ہے کے 1/3 حصہ نائٹروجن کا آرگینک میٹر سے دیا جائے اور ایسا کرنا ضروری ہے۔
4۔گوبر اور کمپوزٹ ڈالنا ہر فارمر کے بس میں نہیں ہے۔
5۔ سبز کھاد کے حصول کیلئے سب سے بہترین فصل
1۔ لوبیا کی
2۔جنتر کی
6۔ بیج کوئی بھی قسم ہو جھاڑ اچھا ہونا چاہیے اور 40 سے 45 دن بعد اس فصل لو تنے سخت ہونے سے پہلے زمین میں مکس کر دیں وتر کم ہو تو پانی لگا دیں۔
7۔ 25 سے 30 کلو جنتر ایک ایکڑھ میں بیج استعمال کریں۔
8۔نائٹروجن ۔فاسفورس اور پوٹاش مناسب مقدار میں ڈالیں نائٹروجن فولئیر کا کام کرے گی اور پوٹاش اور فاسفورس اس کو زمین میں گلنے سڑنے کا کام کرے گی۔
9۔اس سے کاربن اور نائٹروجن کے ساتھ ساتھ بہت سے نیوٹرینٹ زمین میں دب جائیں گے اور زمین کی زرخیزی قائم رہے گی ۔
منجانب:کسان گھر