سب سے زیادہ آم کون سا ملک پیدا کرتا ہے؟
جرمن ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق آموں کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور عالمی سطح پر اس کی مانگ بھی بہت ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آموں کی پیداوار میں کون سا ممالک سب سے آگے ہیں؟
بنگلہ دیش نواں بڑا ملک :
بنگلہ دیش کو آم برامد کرنے والے سرفہرست ممالک میں سے ایک گنا جاتا ہے۔ بنگلہ دیش ہر سال ساڑھے گیارہ لاکھ ٹن سے زائد آم پیدا کرتا ہے۔
مصر آٹھواں بڑا ملک:
براعظم افریقہ میں آموں کی پیدوار میں مصر آگے ہے۔ مصر میں ہر سال ساڑھے بارہ لاکھ ٹن آم پیدا ہوتے ہیں۔
برازیل ساتواں بڑا ملک:
برازیل جنوبی امریکا میں آم کی پیدوار کے اعتبار سے سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے۔ برازیل ہر سال چودہ لاکھ ٹن سے زائد آم پیدا کرتا ہے۔
پاکستان چھٹا بڑا ملک:
آموں کی پیدوار کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔ پاکستان ہر سال سولہ لاکھ ٹن آم پیدا کرتا ہے۔
انڈونیشیا پانچواں بڑا ملک :
آموں کو بہ طور پھل تو کھایا جاتا ہے ہی، مگر اس کا استعمال مختلف پکوانوں میں بھی ہوتا ہے۔ آبادی کے اعتبار سے اسلامی دنیا کا سب سے بڑا ملک انڈونیشیا آموں کی پیدوار کے اعتبار سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ یہاں ہر سال 21 لاکھ ٹن سے زائد آم پیدا ہوتے ہیں۔
میکسیکو چوتھا بڑا ملک:
وسطی امریکی ملک میکسیکو کو عالمی سطح پر آموں کی پیدوار کے اعتبار سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس ملک میں ہر سال قریب 22 لاکھ ٹن آم پیدا ہوتے ہیں۔
تھائی لینڈ تیسرا بڑا ملک:
جنوب مشرقی ایشیائی ملک تھائی لینڈ عالمی سطح پر آموں کی پیدوار کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ یہاں ہر سال 34 لاکھ ٹن سے زائد آم پیدا ہوتے ہیں۔
چین دوسرا بڑا ملک:
آموں کی پیدوار کے اعتبار سے چین دنیا میں دوسرا بڑا ملک ہے۔ ہر سال چین 47 لاکھ ٹن آم پیدا کرتا ہے۔
بھارت پہلا بڑا ملک:
آموں کی پیداوار کے اعتبار سے بھارت کا دور دور تک کوئی مدمقابل نہیں۔ بھارت میں ہر سال ایک کروڑ ستاسی لاکھ ٹن آم پیدا ہوتے ہیں۔