S.E.College
ایس ای کالج کے بارے میں کچھ اور باتیں
جب یہ کالج قائم ہوا، گورنمنٹ کالج لاہور کے سوا اس خطے میں کوئی کالج نہیں تھا۔ صدیق طاہر نے اسے انیسویں صدی کا سٹوپا قرار دیا۔
کالج کے میگزین ’’اوسس : نخلستانِ ادب ‘‘کا اجرأ 1912 میں ہوا۔اس طرح یہ قدیم ترین سمجھے جانے والے کالج میگزین راوی کا ہم عمر ہے۔ راوی کا پہلا شمارہ سیشن 12۔ 1910 کا تھا۔ ظاہر ہے وہ بھی1912 میں شائع ہوا ہوگا۔ ایس ای کالج میگزین میں ہندی حصہ بھی ہوتا تھا۔ اس میگزین کوقائد اعظم کا پیغام اور علامہ اقبال کا خط شائع کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
ایک بار کالج کے طلبأ کی شوریدہ سری سے نمٹنے کیلئے نواب بہاولپور کی حکومت نے پولیس کپتان(ایس پی) کو پرنسپل بنا دیا تھا۔
یہ بھی ہوا کہ ریاست کے وزیرِتعلیم کالج کے دورے پر آگئے۔ ایک کلاس روم میں چلے گئے۔ پروفیسر سے پوچھا’’ آپ کیا پڑھا رہے ہیں ؟‘‘ پروفیسر ڈاکٹرشجاع ناموس نے جواب دیا ’’ یہ فزکس ہے، میٹرک پاس کی سمجھ میں نہیں آئے گی، ویسے آپ کو بغیر اجازت کلاس روم میں نہیں آنا چاہئیے تھا‘‘ وزیر صاحب کی شرافت دیکھیں کہ خاموشی سے چلے گئے۔ پروفیسر سے کسی نے کچھ نہیں پوچھا۔ یہی وزیر مخدوم زادہ حسن محمود بعد میں ریاست کے وزیرِاعظم بھی بنے اور کالج کی نئی عمارت ، جامعہ عباسیہ( بعد میں اسلامیہ یونیورسٹی) کی بلڈنگ، ڈرنگ سٹیڈیم انہی کے ادوار میں بنے۔ کہا جاتا ہے یہ سٹیڈیم ٹوکیو اولمپکس تک ایشیا کا ایسا سب سے بڑا سٹیڈیم تھا جس میں تمام کھیلوں کی سہولیات موجود ہوں۔مخدوم صاحب بعد میں پنجاب کے وزیرِاعلی' بنتے بنتے رہ گئے، بن جاتے تو پنجاب کی ترقی ایسی un-even نہ ہوتی۔
ایس ای کالج کے کانووکیشنز میں سید سلیمان ندوی، ڈاکٹر ذاکر حسین، سر عبدالقادر، ڈاکٹر خلیفہ شجاع الدین