روح کو روشن رکھنا بہت آسان اور سادہ ہے ۔
روح کا علم یا علم لدُنی اور علم ازلی کہ ماہر تو حضرت خضر ہی ٹھہرے جو بتا سکتے تھے کہ روح کی کیا منشا ہے یا قدرت کا کیا پیغام ہے مگر ہم بھی اگر کوشش کریں تو اس کو محسوس کر سکتے ہیں۔ اس کہ لیے کچھ بنیادی اصول / fundamentals درست کر نے ہوں گے ۔ ان میں سب سے موثر اور بنیادی ہماری نیت ہے ۔ نیت سوچ کہ ساتھ منسلک ہے اور یہ سوچ اس نیت کہ مطابق روح کی vibration کو استمعال کرتی ہے ۔ اسی لیے کہا گیا کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ۔ اور اسی لیے فوجداری قانون میں نیت ،criminal intention یا mens rea کا ہونا بہت ضروری سمجھا گیا ہے ۔ کل یہاں امریکہ میں ایک نیو یارک سے گانگریس کہ ممبر کرس کولنز کو محض اس لیے دھر لیا گیا کہ وہ inside trading میں ملوث تھا، سارے وائٹ کالر کرائم کا نیت سے ہی پتہ لگایا جاتا ہے ۔ ہماری مائیں کہتی تھیں بیٹا نیتوں کا بھید رب جانتا ہے اس کہ پیچھے بھی یہی امر کار فرما تھا کہ اس کا روح کہ ساتھ تعلق ہے ۔
آپ کا ایک اخلاقی اور انسانی قبلہ ہے جو بزریعہ مزہب یا قانون ہر ایک کہ علم میں ہے ، اس سے باہر جانا ہی نیت کی خرابی ہوتی ہے اور روح کی پلیتی کا سبب ۔ ہر منفی وائبریشن روح کو پلیت کرتی ہے اور ہر مثبت اسے روشن کرتی ہے ۔ بہت سادہ۔
روح کا جسم میں عارضی ٹھکانہ ہے ، لیکن یہی اس کی ڈرائیور اس کی جان، اس کا دل اور اس کا سب کچھ ہوتی ہے ۔ یہ منور رہے گی تو کوئ بیماری نہیں نزدیک آئے گی تمام مخلوق اسکی روشنی سے مستفید ہوگی ۔ پرند چرند ، درخت ، پہاڑ ، سمندر اس کہ ساتھ رقص کریں گے ۔ ہیومن باڈی کہ سیل بھی نیت کہ تابع ہوتے ہیں ۔ اس کہ مطابق گُرو کرتے ہیں یا رک جاتے ہیں ۔
ہماری سب کی ، عہدہ ، پیسہ اور طاقت کی خواہش دراصل ایک بہت بڑی منفی نیت اور سوچ ہے جو روح کو برباد کر جاتی ہے ۔ معاشرے نے کیونکہ ان تین چیزوں کو کامیابی کا معیار مقرر کیا جو صریحاً غلط ہے ۔ ہر انسان دراصل ، اپنے محور میں بادشاہ ہے ، ولی ہے اور مالدار ہے ۔ اپنے آپ کو پہچاننے اور سمجھنے کی بات ہے ۔ موجودہ لمحے میں لانے کی بات ہے ۔ آپ کائنات کا اہم رکن ہیں جہاں ہیں جس حالت میں ہیں ۔ قبائل اور قومیتیں شناخت کہ لیے تو ضروری ہیں لیکن روح کہ نزدیک ساری کائنات ایک ہے اس کی دھڑکن ایک ہے ۔ وہ خوبصورت oneness کہ پھولوں میں پروئ ہوئ ہے ۔ جب آپ اس نہج پر پہنچ جائیں تو زندگی بہت حسین اور خوبصورت دکھائ دینے لگتی ہے ۔
کل میں ایک جاپانی امریکن سنگر mitski myaki کی زندگی کہ بارے میں پڑھ رہا رھا تھا ۔ باپ امریکی والدہ جاپانی ، مٹسکی ، کسی ملک سے نہیں ، ساری دنیا پھرتی ہے ۔ جو دل چاہتا ہے کرتی ہے ۔ اس کا ہر گانا روح اور دل سے ادا کیا ہوا ہے ۔ وہ حقیقی آرٹسٹ ہے ۔ کوئ بھی گانا تین منٹ سے زیادہ نہیں ۔ وہ ایک لمحہ ایک نقطہ اور ایک سوچ کو پکڑتی ہے اور ساری کائنات کو اس کے گرد رقص کراتی ہے ۔ زرا سنیں اس کا گانا ۔
“My body is made of crushed little stars ..”
یہی روحانیت ہے ۔ یہی اصل دنیا ہے ۔ جہاں کوئ مقابلہ نہیں ۔ کوئ نفرتیں نہیں ۔ کسی کہ خلاف جنگ نہیں ۔ انتقام کی بات نہیں بلکل سب کچھ ایک کائنات ، ایک خوشی ، ایک رقص اور ایک روح کا معاملہ ہے ۔
میری دعا ہے کہ آپ بھی میری طرح اس معاملہ کو سمجھ جائیں ، چھوڑ دیں پیچھا دولت ، شہرت اور طاقت کا ، اس کا انجام وہی ہوتا ہے جو آج نواز شریف جیل میں بگھت رہا ہے ۔ آپ اپنی قدرت کی الاٹ کی ہوئ اسپیس میں پھلیں پھُلیں ، قدرت نے آپ کو بہت ساری صلاحیتوں سے نوازا ہے ان کی طرف تھُوڑا سا دھیان دینے کی ضرورت ہے ، بہت سُکھ میں رہیں گے ۔ امریکی روحانیت کی ماہر Melissa Alvarez کیا خوبصورت الفاظ میں اسے بیان کرتی ہے ۔
Every individual person , rock, tree , animal and grain of sand on the beach vibrates to its own rhythm.
اس انفرادیت اور rhythm پر قائم رہیں ۔ لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی زہن میں رہے کہ آپ اس پوری کائنات کی oneness کا حصہ بھی ہیں جسے وہ کچھ اس طرح بیان کرتی ہے ۔
Sing from your soul and the universe sings with you .
بہت خوش رہیں ۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔