السلام علیکم…..!!
آج میرے ابو آ گئے
زرا مصروف تھی لیکن امینہ سے کہہ چکی ہوں کہ آج رس گلے کی ریسیپی بتاؤں گی تو یہ رہی ریسیپی…..!!
اجزا……!!
دودھ ایک لٹر
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
چینی دو کپ
پانی دو کپ سے تھوڑا زیادہ
ٍٹھنڈا پانی
کیوڑہ وٹر ….. ایک کھانے کا چمچ
پستہ وغیرہ سرو کرنے کے لیے اگر چاہیے تو
بنانے کا طریقہ……!!
سب سے پہلے ایک برتن میں دودھ کو ابلنے کے لیے رکھ دیں جب دودھ میں ابال آ جائے تو اس میں لیموں کا رس ڈال دیں اور چمچ سے ہلاتے رہیں
دودھ پھٹ جائے گا اور اس میں دہی کی طرح پانی اور دہی والا حصہ الگ ہونے لگے گا
یہ آپ جب بنائیں گی تو سمجھ آئے گا صحیح
دودھ کو تقریبا سات آٹھ منٹ پکاتی رہیں
اور اس کے بعد اتار لیں چولہے سے
اب جیسی میں نے کمنٹ میں ٹوکری دکھائی ہے ویسی ٹوکری لے لیں
اسے کسی بڑے برتن میں رکھ دیں اور اس کے اوپر ایک کپڑا رکھ دیں جیسے کمنٹ میں ہے
اب جو وہ پھٹا ہوا دودھ تھا اسے اس میں ڈال دیں
سارا پانی نیچے چلا جائے گا اوپر کپڑے پہ صرف دہی بچ جائے گی اس پہ آپ تھوڑا ٹھنڈا پانی ڈال دیں تاکہ لیموں کا جو کھٹا سا ٹیسٹ ہو وہ اس میں سے ختم ہو جائے……!!
اب اس کپڑے کو اس طرح سے دبائیں کہ سارا پانی نکل جائے……پانی زرا بھی نا بچے
اب پہلے ایک برتن میں دو کپ سے زرا زیادہ پانی اس میں دو تین دانے الائچی کے ڈال کے اور ساتھ ہی چینی ڈال کے بالکل ہلکی آنچ پہ شیرہ تیار کرنے کے لیے رکھ دیں ساتھ ہی کیوڑہ واٹر بھی ڈال دیں
جتنی دیر میں شیرہ تیار ہو گا اتنی دیر میں آپ وہ جو دہی کی طرح کا مکسچر تھا جس میں سے پانی سارا نکال دیا تھا
اسے گوندھ لیں جیسے آٹا گوندھتے ہیں
اچھی طرح سات آٹھ منٹ تک گوندھنا ہے اسے جتنا مسلیں گے اور اچھا گوندھیں گے اتنے رس گلے اچھے بنتے ہیں
اب جب یہ بالکل اچھی ڈو بن جائے
تو اس کی چھوٹی بالز بنا لیں …. بالز چھوٹی کیونکہ بعد میں بڑی ہو جاتی
بالز میں زرا سا بھی کریک نا ہو ورنہ ٹوٹ جائیں گے…..!!
اب شیرے کی طرف آئیں زیادہ گاڑھا نا ہو
اس میں بالز ڈال کے سات آٹھ منٹ ہلکی آنچ پہ پکائیں
چیک کریں
ڈش آؤٹ کریں
جیسے پک میں
اور اوپر پستہ گارنش
جو چیز سمجھ نا آئے پوچھ لینا
یہ وائٹ کلر کے بنتے ہیں
آپ کو جو کلر پسند ہے ویسا فوڈ کلر لے کر شیرے میں ایک دو چٹکی ڈالیں تو اس کلر کے بنیں گے
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1021035257993199&set=oa.1146523652072067&type=3&theater
“