اپنا سیزیرین خود کرکے بچہ پیدا کرنے والی حیرت انگیز خاتون:
میڈیکل کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا واحد اور حیرت انگیز واقعہ!
رامریز پیریز ، میکسیکو کی اس خاتون نے ایمرجنسی میں بغیر کسی طبی امداد کے اپنا سی سیکشن خود کیا اور نہ صرف زندہ بچ گئیں بلکہ بچے کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ یہ 5 مارچ سن 2000 کی بات ہے کہ میکسیکو کے ایک قصبے کی حاملہ خاتون رامریز پیریز کو رات کے وقت درد زہ اٹھا- اس وقت اس کے پاس کوئ نہ تھا- مستقل بارہ گھنٹے شدید درد سہنے کے بعد رامریز نے تیز شراب کے چار جام چڑھائے اور پھر چھ انچ کے پھل والی کچن میں استعمال ہونے والی چھری لے کر ایک بنچ پر بیٹھ کر اپنے پیٹ کو ناف کے دائیں جانب تقریبا” تقریبا” 17 سینٹی میٹر یا 7انچ لمبا گہرا چیرا لگایا- تقریبا” ایک گھنٹے تک اپنے اوپر یہ کاروائ کرنے کے بعد اس نے اپنے پیٹ سے بچے کو باہر نکال کر اس کی آنول کو قینچی سے کاٹا اور پھر بیہوش ہوگئ- ہوش میں آنے کے بعد اس نے گھر میں موجود کپڑے سے اپنی الٹی سیدھی بینڈیج کی اور پھر اپنے سب سے بڑے بیٹے جو ایک چھوٹا بچہ ہی تھا کو مدد لانے کے لئے باہر بھیجا جو چند گھنٹوں بعد گائوں کے ھیلتھ اسسٹنٹ اور ایک دوسرے شخص کے ساتھ جب رامریز کے گھر پہنچے تو وہ اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ بقائم ہوش و حواس سلامت بیٹھی تھی- میڈیکل اسسٹنٹ نے اس وقت اپنے پاس موجود سرجیکل سوئ دھاگے کی مدد سے رامریز کے زخم کو ٹانکے لگائے- اس کے بعد رامریز کو کار میں ڈال کر آٹھ گھنٹے کی مسافت پر موجود ھسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے رامریز کا باقاعدہ آپریشن کر کے اس کے اندرونی زخموں کی سرجری کی- دس دن بعد رامریز کو ھسپتال سے چھٹی دے دی گئ- رامریز اور اس کا بچہ آج بھی حیات اور خیریت سے ہیں- میڈیکل کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ ہے جس میں کسی زچہ خاتون نے خود اپنا سیزیرین کر کے بچہ پیدا کیا ہو- سچ ہے کہ ایسا جی داری اور بہادری کا کام کوئ ریڈ انڈین خاتون ہی سرانجام دے سکتی ہے-
رامریز کا کہنا ہے کہ جب اس سے درد ناقابل برداشت ہوگیا تو اس نے اپنے بچے کی جان بچانے اور اسے زندہ پیدا کرنے کے لئے یہ سب کچھ کرنے کی ٹھانی- ڈاکٹر کہتے ہیں کہ رامریز یقینا” خوش نصیب ہے کہ اس نے اپنے پیٹ کو بالکل مناسب جگہ چیرا لگایا- جراثیم کش دوا استعمال نہ کرنے کے باوجود اس کے زخم میں انفیکشن نہیں ہوا- زیادہ خون نہ بہنے کی وجہ سے اس کی موت واقع نہ ہوئ-
آج رامریز کا یہ بیٹا 19 برس کا ہوچکا ہے-