ریڈیو پاکستان کےحوالے سے کوئی اچھی خبر آئے تو میں جی اٹھتا ہوں اور اگرخبر اچھی نہ ہو تو بے چینی بڑھ جاتی ہے۔اور آج کل میں مضطرب اور پریشان ہوں ۔ مجھے یہ دُکھ کسی غیر نے نہیں دیا بلکہ اپنوں سے ملاہے۔اور وہ اپنےہیں عالمی شہرت یافتہ براڈ کاسٹر، شاعر، ادیب، دانشور،مدبر، مفکر اور اسکالر سید غلام صفدر ہمدانی۔
جنہوں نے ایک ویب چینل کو آڈیو و ڈیو انٹرویو دیتے ہوئےسنائی ہے ریڈیو پاکستان کی دکھ بھری کہانی۔
اس ادارے سے ہیں اِن کے تعلقات خاندانی
اسی لئے ریڈیو پاکستان کے موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پریشانی ہے ان کی اپنی پریشانی
اس ادارے کی محبت انہیں اپنے والد ِ بزرگوار سےورثے میں ملی ہے
جواپنی ذات میں تھے ایک تہذیبی ادارہ اور زندہ و جاوید اقدارو روایات کی جیتی جاگتی نشانی
جب عالمی نقشے پر سب سے بڑی اسلامی ریاست جلوہ گر ہوئی تھی
تو ایک اعلان سناتھاپوری دنیا نے اِسی ہستی کی زبانی
جنہیں لوگ کہتے ہیں سید غلام مصطفیٰ ہمدانی
وہ کوچ کرچکے ہیں دنیائے فانی سے عالم ِ جاودانی
لیکن ان کی یادیں ہیں بلاشبہ لافانی
میرے والد بزرگوار سید فخرالدین بلے کہا کرتے تھے
معروف کمپئیر طارق عزیز کو پی ٹی وی کا غلام مِ مصطفیٰ ہمدانی
اس لئے کہ وہ پہلی شخصیت تھے ،جنہہیں کہہ سکتے ہیں ہم پی ٹی وی پر نیوز بلیٹن کا بانی
کل کے حقائق ہی بنے ہوئےہیں آج ایک کہانی
اس کااحساس شدت کے ساتھ اس لئے ہواکہ
میں نے سنی ہے ایک انٹرویومیں ریڈیو پاکستان کی کہانی
یہ ریڈیو پاکستان لاہور ہے ، کاسب سے پہلے اعلان کرنےوالی شخصیت
کے صاحبزادے غلام صفدرہمدانی کی زبانی
یہ وہی ہیں جنہوں نےبنارکھی ہے اپنی پریشانی
جو ہے درحقیقت ریڈیوپاکستان کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کی پریشانی
کئی مہینے سے انہیں تنخواہیں ملی ہیں نہ ہینشن ۔
ان کے گھروں میں ہیں کیفیات بڑی بحرانی
چولہےسرد پڑنے تک نوبت آن پہچی ہے
ادھار چکائے بغیراسی سددکان دار سےسودالینے میں مانع ہے پشیمانی
کیسے گزرے گی اس بے سرو سامانی کے ساتھ زندگانی ؟
امید کے دئیے بجھتے دیکھ کر آنا تو ہے آنکھوں میں پانی
اشکوں کی روشنائی لکھ رہی ہے میرے بھی رخسار پرریڈیو پاکستان کے ملازمین کی دکھ بھری کہانی
غلام صفدر ہمدانی نے یہ سوال اٹھایاہے کہ
اعلیٰ افسروں کی تنخواہیں رک جائیں ، بند ہوجائے ان کا ہیٹرول ، حقہ اور پانی
تو کیا جنم نہیں لے گا المیہ اور وہ بھی انسانی
ایساہے تو خدارا اپنی روش بدلیں
جگائیں اپنے دل میں خوف ِ ربانی
ارباب ِ بست وکشاد مشکلوں سے دلائیں نجات
اور بانٹیں ریڈیو پاکستان کے موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین میں آسانی
یہی ہے وقت کاتقاضا،ملازمین کے دکھوں کامداوا اور کلیدی عہدوں پر فائزشخصیات کیلئے پیغام ِ جاودانی ۔
ریڈیو پاکستان کی دکھ بھری کہانی ۔ صفدر ہمدانی کی زبانی
تحریر:سیدظفر معین بلے جعفری
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...