1.بدزبانی سے بچو (3:159)
2.غصے کو پی جاؤ (3:134)
3.دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو (4:36)
4.تکبر سے بچو (7:13)
5.دوسروں کی غلطیاں معاف کرو (7:199)
6.لوگوں سے نرمی سے بات کرو(20:44)
7.اپنی آواز پست رکھو (31:19)
8.دوسروں کا مذاق نہ اڑاؤ (49:11)
9.والدین کا احترام اور ان کی فرمانبراداری کرو (17:23)
10.والدین کی بے ادبی سے بچو اور اُن کے سامنے اُف تک نہ کہو (17:23)
11.اجازت کے بغیر کسی کی خلوت گاہ (پرائیویٹ کمرہ) میں داخل نہ ہو (24:58)
12.آپس میں قرض کے معاملات تحریر کر لیا کرو (2:282)
13.کسی کی اندھی تقلید مت کرو (2:170)
14.اگر کوئی تنگی میں ہے تو اسے قرضہ اتارنے میں مہلت دو (2:280)
15.سود مت کھاؤ (2:275)
16.رشوت مت اختیار کرو (2:188)
17.وعدوں کو پورا کرو (2:177)
18.آپس میں اعتماد قائم رکھو (2:283
19.سچ اور جھوٹ کو آپس میں خلط ملط نہ کرو (2:42)
20.لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرو (4:58)
21.عدل و انصاف پر مضبوطی سے جم جاؤ (4:135)
22.مرنے کے بعد ہر شخص کی دولت اس کے قریبی عزیزوں میں تقسیم کر دو (4:7)
23.عورتوں کا بھی وراثت میں حق ہے (4:7)
24.یتیموں کا مال ناحق مت کھاؤ (4:10) 25.یتیموں کا خیال رکھو (2:220)
26.ایک دوسرے کا مال ناجائز طریقے سے مت کھاؤ (4:29)
27.کسی جھگڑے کی صورت میں لوگوں کے درمیان صلح کراؤ (49:9)
28.بدگمانیوں سے بچو (49:12)
29.گواہی کو مت چھپاؤ (2:283)
30.ایک دوسرے کے بھید نہ ٹٹولا کرو اور کسی کی غیبت مت کرو (49:12)
31.اپنے مال میں سے خیرات کرو (57:7)
32.مسکین غریبوں کو کھانا کھلانے کی ترغیب دو (107:3)
33.ضرورتمندوں کو تلاش کر کے اُن کی مدد کرو (2:273)
34.کنجوسی اور فضول خرچی سے اجتناب کرو (17:29)
35.اپنی خیرات لوگوں کو دکھا نے کے لیئے اور احسان جتا کر ضائع مت کرو (2:264) 36.مہمانوں کا احترام کرو (51:26)
37.بھلائی پر خود عمل کرنے کے بعد دوسروں کو اس کی ترغیب دو (2:44)
38.زمین پر فساد مت کرو (2:60)
39.لوگوں کو مسجدوں میں اللہ کے ذکر سے مت روکو (2:114)
40.صرف اُن سےلڑوجوتم سے لڑیں (2:190) 41.جنگ کے آداب کا خیال رکھو (2:191)
42.جنگ کے دوران پُشت مت پھیرنا (8:15) 43.دین میں کوئی زبردستی نہیں (2:256) 44.تمام پیغمبروں پر ایمان لاؤ (2:285)
45.حالتِ حیض میں عورتوں سے جماع نہ کرو (2:222)
46.مائیں بچوں کو دو سال تک دودھ پلائیں (2:233)
47.خبردار زنا کے قریب کسی صورت میں نہیں جانا (17:32)
48.حکمرانوں کو اہلیت کی بنیاد پر منتخب کرو (2:247)
49.کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ مت ڈالو (2:286)
50.آپس میں تفرقہ مت ڈالو (3:103)
51.کائنات کی تخلیق اور عجائبات پر گہری غوروفکر کرو (3:191)
52.مرد اور عورت کو اعمال کا صلہ برابر ملے گا (3:195)
53.خون کے رشتوں میں شادی مت کرو (4:23)
54.مرد خاندان کا حکمران ہے (4:34)
55.بخیلی و کنجوسی مت کرو (4:37)
56.حسد مت کرو (4:54)
57.ایک دوسرے کا قتل مت کرو (4:92)
58.خیانت کرنے والوں کے حمایتی مت بنو (4:105)
59.گناہ اور ظلم وزیادتی میں تعاون مت کرو (5:2)
60.نیکی اور بھلائی میں تعاون کرو (5:2)
61.اکثریت میں ہونا سچائی کا جواز نہیں (6:116)
62.عدل و انصاف پر قائم رہو (5:8)
63.جرائم کی سزا مثالی طور پر دو (5:38)
64.گناہ اور بد اعمالیوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کرو (5:63)
65.مردہ جانور
ایم بی بی ایس 2024 میں داخلہ لینے والی طلباء کی حوصلہ افزائی
پروفیسر صالحہ رشید ، سابق صدر شعبہ عربی و فارسی ، الہ آباد یونیورسٹی نے گذشتہ ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو...