(Last Updated On: )
مرجع اہل نظر ہے قومی اردو کونسل
نخل دانش کا ثمر ہے قومی اردو کونسل
کرتی ہے محفوظ یہ سرمایہ اردو ادب
بہتر از لعل و گہر ہے قومی اردو کونسل
اس کی بزم آرائیاں ہیں سب کی منظورنظر
اک ادارہ معتبر ہے قومی اردو کونسل
اس کی مطبوعات ہیں آئینہ نقدونظر
ناشر فکرونظر ہے قومی اردو کونسل
چل رہی ہے ساتھ اپنے وقت کی رفتار کے
کارساز دیدہ ور ہے قومی اردو کونسل
کررہی ہے زیور تعلیم سے آراستہ
نامدار و نامور ہے قومی اردو کونسل
اردو میں یہ لارہی ہے ایک ڈیجیٹل انقلاب
سب کی منظورِ نظر ہے قومی اردو کونسل
عہد نو میں ہے یہ برقیؔ ناشر شعر و ادب
چارہ ساز و چارہ گر ہے قومی اردو کونسل