"نادیدہ و درپردہ دشمن واقعی بڑا خطرناک ہوتا ہے – کسی منافق آدمی کی طرح جو اپنی شناخت چھپا کر بھی خود کو دوسروں کے درمیان رکھتا ہے اور اس کا ہر وار کاری ہوتا ہے چاہے جسامت میں اتنا منحنی ہی کیوں نہ ہو کہ انسانی آنکھ اسے دیکھنے سے عاجز رہے –
اگر آپ کو یقین نہ آئے تو کرونا وائرس کو ہی لے لیجیے – اس نادیدہ دشمن کا دائرہ کار دنیا کے کم و بیش دو سو ممالک تک پھیل چکا – اموات کا مجموعہ بھی , تینتیس ہزار کا ہندسہ چھو چکا – اور خدشہ ہے کہ یہ تعداد تین لاکھ ہو سکتی ہے –
متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے سات لاکھ ہو چلی ہے – ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے پھیلاو کا سلسلہ ہے کہ پھیلتا چلا جاتا یے – ترقی یافتہ ممالک میں اس کا خوف عملی زندگی مفلوج کر چکا – سیاحت کی صنعت چاروں شانے چت ہو گئی ہے – چین واحد ملک ہے جو اس آفت سے اب تک چھٹکارا پا سکا ہے – پاکستان بھی تیزی سے کرونا کا شکار ہو رہا ہے ۔ متاثرہ افراد کی تعداد پندرہ سو ہو گئی "-
وہ اخبار اپنی آنکھوں کے سامنے پھیلائے با آواز بلند پڑھ رہا تھا اور اس کی شاپ کے سامنے کھڑے افراد خوف اور بے چینی کے عالم میں کھڑے سن رہے تھے – گزشتہ پندرہ دنوں سے وہ ایک مشن پہ تھا – لوگوں کو کرونا وائرس کے خوف میں مبتلا کرنے کا مشن – یہی اس کے کاروبار کا اولین تقاضا تھا اور وہ کامیابی سے اس پر عمل پیرا تھا – اس کا کاروبار چل نہیں رہا تھا اڑ رہا تھا – اس کا میڈیکل سٹور مرکزی جگہ ہے تھا خوب کمائی ہوتی تھی لیکن جب سے کرونا کہ وبا کا خوف پھیلا تھا اس کی تو چاندی ہی ہو گئی تھی – اس نے آج سے ایک ماہ قبل ماسک اور دستانوں کا ایک بہت بڑا آرڈر دیا تھا ' اور جب اس نے یہ دیکھا کہ اس کا بھائی بھی ایک بڑا آرڈر دے رہا ہے تو اس نے زائد قیمت پر مال لے کر اس کا پتہ کاٹ دیا تھا – یہی نہیں اس نے مخصوص کاروباری ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے مقامی مارکیٹ سے سارا مال تھوک میں خرید کر اسٹاک کر لیا ور جب سے پاکستان میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہوا اس کی پانچویں انگلیاں کڑھائی میں تھیں – سارا سارا دن اس کی دکان پہ بس یہی دو چیزیں زیادہ بکتی تھیں اور وہ منہ مانگی قیمت وصول کرتا تھا –
" میں آپ کو یہ بتاؤں کہ یہ جو کہا جا رہا ہے کہ ہمارے ملک میں پندرہ سو مریض ہیں سراسر غلط ہے – ہم لوگ اپنی بیماریاں چھپا کر رکھتے ہیں –
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...