جہانگیر ٹو کنٹرول (جہانگیر DPO)
وائرلس کنٹرول
کنٹرول ٹو جہانگیر کیری آن سر
جہانگیر
کنٹرول خالدصدر کدھر ہے ؟
(خالد SHO)
کنٹرول
سر اُن کی سرکاری گاڑی کے دونوں ٹائر پھٹ گئے ہیں وہ پرائیویٹ گاڑی پر چھوٹے سیٹ کے ساتھ گشت کر رہے ہیں
جہانگیر
کنٹرول اُسے کہو کہ ابھی جہاں سے مرضی ٹائر لے جو مرضی کرے اگر ایک گھنٹہ میں ٹائیر نہ ڈلوائے اور گاڑی آن روڈ نہ ہوئی تو خود کو معطل سمجھے اور لائن حاضری کرے
کنٹرول
سر ابھی sho کو بتاتے ہیں
ایس ایچ او صدر سوچتے ہوئے کہاں سے لاوں ٹائر کس کو کہوں ؟
چوہدری اللہ داد کو کہتا ہوں
SHO صدر
ہیلو چوہدری صاحب SHO صدر بول رہا ہوں
چوہدری
جی SHO صاحب حُکم کریں
SHO
جی وہ DPO صاحب ناراض ہو رہے ہیں سرکاری گاڑی کے ٹائر ڈلوا نے ہیں وہ تو ڈالوادیں
چوہدری
جی تعمیل ہوتی ہے آپ بس ڈکیٹی کے مقدمہ میں ملوث انور علی جو حوالات تھانہ میں بیٹھا ہے کو چھوڑ دیں
SHO
چوہدری صاحب ہو جائے گا بس آپ ابھی میری نوکری بچائیں اور
میری کار کے ٹائر بھی ختم ہیں وہ بھی بھجوا دیں تو مہربانی ہو گی
چوہدری
جی بہتر سرکار تعمیل ہوتی ہے
چوہدری
ہیلو اویے قاسم چوہدری اللہ داد بول رہا ہوں
میری ایس ایچ او سے بات ہوگئی ہے تیرا کام ہو جائے گا دو لاکھ لے کر ابھی پُنہچ ؟
ایک گھنٹہ بعد
خالد صدر ٹو کنٹرول
کنٹرول۔ کیری آن
خالد (SHO)
جہانگیر صاحب کی خدمت میں عرض کریں تعمیل حُکم ہو گئی ہے سرکاری گاڑی آن روڈ ہے
*کرائم میٹنگ *
DPO
اویے SHO اے ڈویژن کھڑے ہو جاو نہ تم ہر وقت سوئے رہتے ہو اس ماہ کی ریکوری کم کیوں ہے تمہاری ؟اسحلہ اور منشیات کے مقدمات بھی نہں ہیں ؟
سٹینو آرڈر لکھو اور ابھی اس کا ایک پھول اُتار لو اسے تو میں حوالدار بنا کہ اپنے گیٹ پرکھڑا کروں گا
اس کے پہلے بھی شوکاز ہوں گے دیکھو نکالو
SHO
سر میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں معافی دیں آئندہ ماہ میری کارگزاری اچھی ہوگی !
DPO
نہیں تُم ہو ہی بے غیرت آج کوئی معافی نہیں!
SHO
جی سر درست فرمایا
DPO
نکل جاو میری میٹنگ سے
یہ SHO بی ڈویژن کھڑا ہو جائے
(عوام کے لئیے جابر خان SHO )کا چہرہ پیلا پڑ گیا جیسے مت کا فرشتہ دیکھ لیا ہو یا قصاب کے سامنے بکرا؟
SHO
جناب عالی!
DPO
اویے کیا شکل نکالی ہوئی ہے تُم نے تو ریڈ پر جانا تھا کراچی اشتہاری پکڑنے ؟
SHO
ڈرتے ڈرتے سر وہ اگر سرکاری گاڑی لے جانے کی اجازت مل جائے تو !
DPO
یہاں گشت کون کرے گا اگر کوئی واردات ہو گئی تو ؟
جو مرضی کرو مجھے بس اشتہاری چاہیے
SHO
تعمیل حکُم ہو گی جناب
اور SHO سوچتے ہوئے پرائیویٹ گاڑی ملازمین کا کھانا کل خرچہ 20000 ہزار مدعی بھی کوئی نہیں کہاں سے لاوں گا
DPO بیٹھ جاؤ اشتہاری نہ ملا تو تمہیں اُسی تھانہ کی حوالات میں بند کروں گا ؟
تُم سب کان کھول کر سن لو اگر آئندہ ماہ اسلحہ منشیات اور برامدگی پوری نہ ہوئی تو پھر دیکھوں گا تُم سب کو ؟
یہ ڈی ایس پی بھی بلکُل کام نہیں کرتے اتنا تجربہ ہے پر کام نہ کرنے کی قسم اُٹھا رکھی ہے
ٹھیک ہے سب جائیں.ASP صاحب آپ بیٹھے رہیں
اردلی اچھی سی کافی لے کر آو ساتھ سینڈوچ بھی لانا Asp صاحب
باہر آکر تمام ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی ایک دوسرے کی شکل دیکھتے ہوئے (اج صاحب دا موڈ بڑا خراب سی لگدا ہے گھر بیگم صاحبہ نال لڑائی ہوئی ہے)
کھسیانی ہنسیاں
DPO
اکاونٹنٹ انویسٹی گیشن کے فنڈز پڑے ہیں
اکاونٹنٹ
جی سر
DPO
پیٹرول اور بلڈنگ کے فنڈز پڑے ہیں
اکاونٹنٹ پڑے ہیں جناب
DPO
بل بناؤ لو اور تمام تفتیشی افسران سے انوسٹیگیشن کے بل بھی بنوا لو مجھے رقم *ویلفیر* کے لئیے چاہیے
اکاونٹنٹ
جی سر وہ
سر وہ پہلے صاحب بھی مختلف ہیڈز سے *ویلفیر* کے لئیے پیسے لے گئے تھے مگر دستخط نہیں کر گئے
Dpo
اوے تم نے اکاونٹنٹ رہنا ہے یا کراوں تمہارا آڈٹ ؟
اکاونٹنٹ
نہیں سر معافی دیں چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تعمیل حکم ہو گی
*تھانہ اے ڈویژن میٹنگ*
SHO تمام تفتیشی میری بات سُن لو آج میرے پھول بچ گئے ہیں اگلی میٹنگ میں میری ریکوری نہ ہوئی اسلحہ اور منشیات کے مقدمات نہ ہوئے تو میں تو حوالدار بنوں گا تم سب کی بھی خیر نہیں ہو گی جو مرضی کرو سب حرامیوں کو پکڑ لو سب کو چھتر پریڈ کرو بے شک غلط مقدمات درج کرو پر مجھے اپنی نوکری بچانی ہے
*تھانہ بی ڈویژن میٹنگ*
SHO
اویے مُنشی
محرر
جی صاحب
بیس ہزار چاہیں کراچی جانا ہے ریڈ کے لئیے ورنہ DPO نے میری گردن توڑ دینی ہے
محرر
صاحب کرم علی آیا تھا جوا کروانا چاہتا ہے اگر اجازت دیں تو ؟
SHO
کر لو یار پر اُسے پچاس ہزار بولو
صاب پھر وہ ساتھ شراب بھی بیچے گا کر لے یار ابھی میری نوکری بچ جائے بس ریڈ ہر کراچی جانا ہے
محر ر تھانہ سائل سے
تمہارا پرچہ ہو ہی نہیں سکتا صاحب مٹھائی کے بغیر پرچہ نہیں دیتے
سائل کتنی مٹھائی ؟
محرر
دس ہزار سے کم تو صاحب مانتا ہی نہیں
سائل
جناب چوری بھی میری ہوئی ہے مٹھائی بھی میں دوں
محر ر
غصے سے پھر کروا لو پرچہ ؟
چل ابھی کاغذ کاربن پینسل تو لے آو تمہاری سفارش کرتا ہوں صاب سے ؟
سائل جی اچھا جی مہربانی ہوگی ابھی لے کر آتا ہوں
سنتری تھانہ
ناظم صاحب مُشتبہ لے کے جارہے ہو ساڈی مٹھائی تو دیتے جاؤ
ناظم
یہ لو یار پانچ سو
سنتری
بس پانچ سو ؟
ناظم
محمد علی سو روپے اور دے دو سنتری بادشاہ کو
سنتری
مہربانی ناظم صاحب
اب آپ خود سوچیں اور اندازہ لگائیں کہ قصوروار کون ہے ؟؟؟
"