ہم اراکین مالا (مِڈ ایٹلانٹک ایسوسی ایشن فار لٹریچر اپریسی ایشن) اپنے بانی رُکن جناب صادق باجوہ کی ناگہانی وفات پر اپنے دلی دُکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ جناب صادق باجوہ اپنے عزیز و اقارب اور ان گنت شائقین شعر و ادب اور چاہنے والوں کو داغ مفارقت دے کر 14 فروری 2022 اپنے خالق و مالک کے حضور حاضر ہو گئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔
جناب صادق باجوہ مرحوم، جنہیں مرحوم لکھتے ہوئے قلم ہچکچاتا ہے، ایک ایسے بلند پایا شاعر تھے جنہیں غزل اور نظم پر مکمل عبور حاصل تھا۔ قلیل مدت میں یکے بعد دیگرے دو عدد بلند پایا مجموعہ ہائے کلام کی اشاعت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ ہمدرد، بے لوث دوست اور بنی نوع انسان سے سچی ہمدردی رکھنے والے اور مصائب و مشکلات میں مبتلا لوگوں کی مدد کے لیے ہمہ تن اور ہمہ وقت تیار رہنے والی شخصیت کے مالک تھے۔ آپ ہمیشہ نو آموز شعراء کی کاوشوں کو سراہتے اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتے۔
آپ ’مالا‘ کے بانی اراکین میں سے ایک تھے اور مالا کی تمام ادبی نشستوں کی روح رواں تھے۔ مالا کے انتظامی امور میں آپ کا بے لوث تعاون بے مثال اور قابل تعریف رہا۔ مالا کی مستقبل کی تقریبات میں آپ کی کمی شدت سے محسوس ہوا کرے گی۔
اللہ تعالٰی اپنے خاص فضل و کرم سے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی درجات سے نوازے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
غم میں شریک
جملہ اراکین مالا
میری لینڈ۔ 15 فروری 2022
ایم بی بی ایس 2024 میں داخلہ لینے والی طلباء کی حوصلہ افزائی
پروفیسر صالحہ رشید ، سابق صدر شعبہ عربی و فارسی ، الہ آباد یونیورسٹی نے گذشتہ ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو...