سر کے ناول پر تبصرہ کرنا میرے لئے بہت مشکل ثابت ھوتا ھے ۔ اس کی ایک چھوٹی سی کوشش کرنے لگی ۔ امید ھے امید پر پوری اترونگی ۔
محبت کا درس دیتے اس کو اپنے ناولز کی زینت بناتے ۔ اس کو اپنے الفاظ سے نکھارتے سنوارتے سلجھاتے سمجھاتے سکھاتے ھوئے ۔ محبت کی اہمیت کو دلوں میں اجاگر کر کے محبت کا دامن ہاتھ میں تھما کر برس ہا برس کا ساتھی بنا دیتے ۔ خود کو اس کا عملی نمونہ بنا کر پیش کرتے ھوئے اپنی تحریروں کو الفاظ کا عملی جامہ پہنا کر کے طور پر پیش کرتے
ایسا ہی ایک
محبتوں سے لبریز
خوشیوں سے مزین
خلوص کا گھرانہ
چاہت کا گہوارہ
احترام سے گندھا
اپنائیت کا ٹھکانہ
پیغام محبت
پیار کی ردا اوڑھے
عشق کی سرحد کو عبور کرتا ھوا ایک قلم کی طاقت سے سہانے قرطاس پر قندیل کی روشنی میں پروان چڑھتا سیپ میں چھپے الفاظ کے موتی چنتا اور اخلاص کو اپنے آنگن کا گلاب بنا کر پیش کرتا رات بھر جگاتا اپنی مہکتی راگنی جیسی خوشبو کو دل میں انڈیلتا چمکتی روشنائی سے لکھا ھوا دل کو لبھانے والے سرورق والا "قلم قرطاس اور قندیل" ۔ ۔ ۔
جو کہ چمکتی روشنائی سے ایسے لکھا گیا کہ کچی چمڑے کی بدبو بھی نتھنوں کو مہنگے عطر کا سا لطف دے دیتی
غریبی میں امیری کے رنگ چھلکاتی
قربانی کا جذبہ دیتی ۔ رشتوں کا ان کہا احساس بن جاتی ۔ قربانی جیسے الفاظ سے تعارف یوں کرواتی کہ ساتھ لے جاتی
بہت ہی مناسب الفاظ میں سمٹا ناپ تول میں برابر ۔ نہ اوپر نہ نیچے خطاطی کی سی صحیح سمت کا متناسب تعین کرتی ایک کہانی
حقیقت کی دنیا میں رہتے ۔ زندگی کی تلخیوں کو جیتے قہقہے بکھیرتے زدنہ دلانِ لاہور کے تنگ علاقے میں بسنے والے محبت کے جیتے جاگتے ذندہ دل زندگی بہاریں جیتے مجسموں کی کہانی
شیرینی کی مٹھاس کو اپنے انداز میں سمو لینے والے افراد کی کہانی
یاروں کی یاری کی کہانی ۔
تو محبت کو محبت سے شکست دے کر سبقت لے جانے کی کہانی
دوستی کے نبھا کا انداز دکھاتی سکھلاتی کہانی
تاریخ کے جھرونکوں میں تانکا جھانکی کی دعوت دیتی کہانی
تو تاریخ کو دل میں دل میں سما کر ایک عزت و عظمت بھرا فوجی کا سا انداز پیش کرنے کی کہانی
ایک محبِ وطن کی اس کی سرزمین سے محبت کی کہانی
تو اسی پاک دھرتی کے باسیوں سے باہمی محبت و شفقت کی کہانی
بہت سے لوگوں کا فطرتوں کا ایک ہی ایک ہی پیمانے میں پیمائش کروا دینے کی کہانی
تو رشتوں کی خوبصورتی کو ان کے مان کو دل میں گہرائی میں سما لینے کی کہانی ۔
اس پیارے وطن کے لوگوں کا مزاج سمجھاتی کہانی
باپ کی شفقت ۔ بہن کی محبت چاہت ۔ بھائی کے تحفظ فکر اور دستِ شفقت کی کہانی
تو دوستی کی نئی داستان بننے کی طرف دعوت دیتی کہانی
ایک محلے کے بن رشتے کے تعلق کی خون سے سینچی سچے کھرے جذبات کی کسوٹی پر پرکھی کہانی
: دور دیس سے آئی انجان معصوم رنگ دھنک کے قرطاس پر رشتوں کے لبادوں کو اوڑھتی پری کی کہانی
خود کو کچھ سے بھی کچھ سمجھنے والے فنکار کی اہلیت کی کہانی
کبھی ہنسی کبھی آنسو کی زندہ مثال بنتی کہانی
بھرے پیٹ میں بھوک جگا دینے والی کہانی
بسوری صورت میں ہنسا دینے والی کہانی
سر ہاشمی کی کاوش کی بہت ہی دھیمی سلجھے مزاج کی سی حسینہ کا سا روپ دھارے دھیمے دھیمے چلتی نازک اندام کہانی۔ ایسی کہانی کہ دل خوش کردیا کھانے کھابے کھاجے پڑھ پڑھ کر تو شہاب الدین کا محافظ پیٹ آخر تک ذہن میں آکر کھلبلی مچاتا رہا ۔
نورالدین نوید بٹ کی سادہ دلی مزے دلاتی اور کچھ نہ کچھ سکھاتی رہی
تو ذکیہ نگہت ارم کر دیکھ کر اچھی بیٹیوں کے فرائض بھی ازبر کرواتی رہیں
بلقیس بوا بزرگوں کا خوشگوار سایہ ایسا محسوس ھوئیں کہ سر پر چہار سو پھیلا نیلا آسمان
شاہ جی کہنے کا منفرد انداز بے حد بھایا
نعمان کو ایک آنکھوں دیکھی پھینٹی کی خواہش دل میں دم توڑ گئی
شہاب الدین کو یاد کر کے ۔
قیسے لوگ دنیا کو مٹنے سے روکے ھوئے تو شہاب الدین جیسے لوگ دوستی کی ڈھال بنے ھوئے
دل قندیل کے مل جانے پر بلیوں اچھلنے بھی لگا تو اس کی حالت دیکھ کر دگرگوں ھوا
آخر میں سب اچھا ھونے کی نوید ملی تو نیند کو بھی آنکھوں میں آبسنے کا اجازت نامہ پکڑا دیا
ظالم کا بچہ رات ساری جگا دیا ہم کو ۔
شدید حیرانی کے خود کو ہی دورے پڑ نے والے کہ میں اتنی محنتی کب سے ھوگئس ۔ یہ آپ کے ریحان سے تھوڑا متاثر ھو کر سر جی ہلکی سی خطاطی کا ملاحظہ کیجئے ۔ نیند اور گھڑی کی ٹک ٹک اجازت دیتی تو اور بہتری لانے کی کوشش کرتی ۔ امید ھے جو امید ھے بر آئے گی ۔
https://www.facebook.com/groups/888075151250253/permalink/1122082684516164/