پیرا تھرائیڈ خطرنک زہروں کا ایک گروپ ہے اس کی سب سے بُری بات یہ ہے کہ یہ فصلوں کے اوپر Stress یعنی دباؤ دیتی ہے۔
عام طور پر کوشش کرنی چاہیے کہ ان کو سبزیوں کے اوپر استعمال نہیں کرنا چاہیے یا پھر بہت کم مقدار میں استعمال کرنا چاہیے زیادہ مقدار میں کبھی بھی نہیں کرنا چاہیے۔
سخت زہر ہوتی ہے یہ فصل کےپتوں کو خوشک کر دیتی ہے اگرآپ انہیں بھنڈی،کپاس،یا بینگن وغیرہ پر کریں تو پہلے پتے نرم ہوتے ہیں اور اسپرے کرنے کےبعد اگر پتا توڑیں اور مٹھی میں بند کر کے چھوڑیں تو پتا نہیں ٹوٹتا۔
پتا کڑک بن جاتا ہے اور اس کو پھر اگر مٹھی میں بند کر کے کھولیں تو وہ ٹوٹ جاتا ہے دوباری وہ پتا نرم نہیں ہوتا اس میں نمی نہیں رہتی وہ پتا سخت ہی رہتا ہے۔
یہ اثر پتوں پر تو رہتا ہی ہے مگر اس کا اثر پھول،نئی نکلنے والی شاخیں اور پھول کی ڈوڈی وغیرہ یہ ساری چیزیں متاثر ہوتی ہیں گرجاتی ہیں سوکھ جاتی ہیں پودا دباؤ میں آجاتا ہے بعض اوقات پودا رک جاتا ہے بڑھ نہیں پتا۔
یہ ساری چیزیں پیرا تھرائیڈ کے منفی اثرات ہیں اس لئے کوشش کرنی چاہیے کہ پیرا تھرائیڈ زہروں کو استعمال نہیں کرنا چاہیے لیکن مجبوراً سنڈیاں ہوتی ہیں اور سنڈیوں کا فوری کنٹرول کرنا ہو
تو بھی پیرا تھرائیڈ کرنا پڑتا ہے جیسے ایمامیکٹن اسپرے کرنی ہے یا لیفیونوران اسپرے کرنی ہے تو اس کا اثر 72 گھنٹے بعد ہونا ہے کا دیر سے ہونا ہے اس کو فوری اثرکرنے کیلے اس میں پیرا تھرائیڈ شامل کر دیتے ہیں۔
دوسرا آپ پیرا تھرائیڈ کا استعمال اس لئے کرتے ہیں کہ اس کا اثر پتوں پر کافی دیر کیلے رہے۔
پیرا تھرائیڈ عام طور پر تقریباً 15دن کیلے مواثر ہوتے ہیں مثال کے طور پر لشکری سنڈی کا حملہ ہونا ہے یا لال بھونڈی وغیرہ کا حملہ ہونا ہے تو اس کو زیادہ دیر تک فصل سے بچاکر رکھنے کیلے حفاظتی طور پر ہمیں ایک ایسی دوائی چاہیے جو اگرہم پتوں کے اوپر کریں تووہ پتوں کے اوپر پڑی رہے۔
تو عام طور پر پیرا تھرائیڈکا اثر 15 دن تک فصل کےپتوں کے اوپر رہتاہے۔
گوبھی کے اوپر سنڈی کا مسئلہ آجاتا ہے بھنڈی کے اوپر آجاتا ہے اس لئے مجبوری ہے کوئی آرگینک حل نا ہونے کی وجہ سے اسے کرنا پڑتا ہے۔
یعنی دو اس کے بنیادی مقاصد ہوتے ہیں اس کے کرنے کیلے۔
۱۔فوری اثر کیلے
۲۔دیر تک اثر کیلے
تو پیرا تھرائیڈ استعمال کرتے ہیں۔
پیرا تھرائیڈ میں جو سب سےسادہ پیرا تھرائیڈ ہے وہ سائپر مائیتھرین ہے،پھرالفا سائپر مائیتھرین ہے،پھر لیمنڈا سیلوتھیرن ہے،پھر بیٹا سیفلوتھرین ہے، ڈیلٹا میتھرین ہے۔
ان کو پھر بدل بدل کر استعمال کرنا چاہیے۔
پیرا تھرائیڈ میں بائی فینتھرین سافٹ پیرا تھرائیڈ ہے جو فصل کو کم اسٹریس دیتا ہے۔
ڈیلٹا میتھریں نرم پیرا تھرائیڈ ہے جو کم اسٹریس دیتا ہے۔
لیمڈا کسی حد تک کہ سکتے ہیں کہ کم خطرناک ہے پر سائپر سب سے زیادہ خطرناک ہے یہ ساری زہریں پیرا تھرائیڈ کا گروپ ہے انہیں سوچ سمجھ کر استعمال کرنا چاہیے۔
اور ان کی جو ڈوز ہے وہ عام طور پر 200ml پر ایکڑ استعمال ہوتی ہے اس سے زیادہ نا کریں تو بہتر ہے کم ہو جائے تو حرج نہیں ہے۔
اور اگر پیرا تھرائیڈ استعمال کرنے ہوں تو کوشش کریں پانی کی مقدار کم استعمال کریں۔
رس چوسنے والے کیڑوں کیلے پر ایکڑ پانی کی مقدار 150 لیٹر تک ضرور ہونی چاہیے اور سنڈیا جہاں ہوں وہاں پر پانی کی مقدار 100لیٹر پر ایکڑیا اس سے کم ہونی چاہیے پھر اچھے ریزلٹس ملتے ہیں۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر