21 سالہ ہرناز سندھو نے اسرائیل کے شہر ایلات میں منعقدہ 70ویں مس یونیورس مقابلے میں شامل 80 حسیناؤں میں پہلی پوزیشن حاصل کی
ہرناز مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی تیسری انڈین ہیں۔ ان سے قبل لارا دتہ 2000 جبکہ سشمیتا سین 1994 میں حسینۂ کائنات منتخب ہوئی تھیں۔
مس یونیورس مقابلوں کے دوران لباس، ذہانت، انسانی ہمدردی، فیشن و جسمانی خدوخال سمیت مختلف مہارتوں کا بھی جائزہ لیا گیا.
ٹاپ تھری، فائنل راؤنڈ کے دوران، تمام شرکا سے پوچھا گیا کہ ‘وہ آج کے دور میں ذہنی دباؤ کا سامنا کرنے والی نوجوان خواتین کو کیا مشورہ دیں گے تاکہ وہ اس کا سامنا کر سکیں؟‘
اس سوال پر ہرناز سندھو کا کہنا تھا کہ ‘آج کے نوجوانوں پر سب سے بڑا دباؤ خود اعتمادی کا ہے، یہ جاننا کہ کیا باقی لوگوں سے آپ منفرد ہیں وہی آپ کو خوبصورت بناتا ہے۔ دوسروں سے اور جو کچھ بھی پوری دنیا میں ہو رہا ہے، اس سے اپنا موازنہ کرنا چھوڑ دیں۔ یہ بہت ضروری ہے۔‘
‘جو کچھ ہوا ہے اس کے بارے میں بات کرنے کے لیے باہر آؤ، اپنی بات کرو کیونکہ تم اپنی زندگی کے رہنما ہو، تم اپنی آواز ہو، مجھے اپنے آپ پر یقین ہے اور اسی لیے میں آج یہاں کھڑی ہوں۔‘
اس سوال کے جواب نے ہرناز کو ٹاپ تھری میں جگہ دی اور وہ فاتح قرار پائی۔
اس سے پہلے ٹاپ 5 راؤنڈ میں
ان سے پوچھا گیا کہ ‘زیادہ تر لوگ موسمیاتی تبدیلی کو ایک دھوکہ سمجھتے ہیں، آپ انہیں قائل کرنے کے لیے کیا کریں گے؟‘
ہرناز سندھو نے جواب دیا ‘میرا دل ٹوٹ جاتا ہے جب میں قدرتی ماحول کو اتنے برے حال گزرتا دیکھتی ہوں اور یہ سب ہمارے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے ہے، میں پوری طرح سے مانتی ہوں کہ یہ وقت کم ہے، ابھی زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارا ہر عمل اسے درست کر سکتا ہے۔ یا تو ماحول کو بچائیں یا تباہ کریں۔ روک تھام کرنا افسوس کرنے اور مرمت کرنے سے بہتر ہے۔ اور دوستو، آج میں آپ کو اس کے لیے قائل کرنا چاہتی ہوں۔ میں کوشش کر رہی ہوں۔‘
ہرناز سندھو 17 سال کی عمر سے مقابلہِ حسن کی مختلف تقریبات میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس سے قبل وہ مس دیوا 2021 کا خطاب جیت چکی ہیں۔ 2019 میں، انھوں نے فیمینا مس انڈیا پنجاب کا خطاب جیتا اور 2019 کے فیمینا مس انڈیا مقابلے کے ٹاپ 12 میں جگہ بنائی۔
وہ دو پنجابی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...