1=(تعارف انار)
انار روایتی طور پر پنجاب کا پھل نہیں ہے. لیکن گذشہ 15 سال سے پنجاب میں بڑے زورشور سے اسکی کاشت ہورہی ہے.اور کسان بھرپور آمدنی بھی لے رہے ہیں.
اگر ہمارے کاشتکار بھائ انار کا باغ لگانا چاہتےھیں تو درج ذیل باتیں ذہین میں رکھیں.
2=(انار لگانے کا فی ایکڑ خرچ)
انار لگاتے وقت زمین کی تیاری کے علاوہ اگر آپ 300 پودافی ایکڑ لگاتے ھیں تو پودوں پر آپکا تقریبا 24000روپے خرچ آۓگا کیونکہ اس وقت مارکیٹ میں اچھی وراٸٹی کا انار کا پودا تقریبا 80 روپے میں مل رھا ھے اگر پودے آپ نے خود تیار کیے ھیں تو یہ خرچہ بھی بچ جاۓ گا اس کےبعدکھاد کا تقریبا 30000روپے خرچ آتا ھے اگر آپ پپیتا میں انار کی انٹرکراپنگ کریں گے تو پپیتا والی کھاد سے ہی آپکا انار کا باغ تیار ھو جاۓگا جیسے ھی پپیتا ختم ھو گا آپکا انار کا باغ تیار ھو گا اور کھاد کا 30000روپیہ بھی بچ جاۓگااور صرف 24000روپے آپکا انارکا باغ تیارھو جاۓ گا لیکن انشا۶اللہ دوستوں سے مشورہ کرکے ایسا سسٹم بناٸیں گے کہ ھمارے کسان بھاٸیوں کو گروپ کی طرف سے گارنٹی شدہ انارکے پودے انتہاٸ انتہاٸ معقول ریٹ پر مہییاکیے جا سکیں تاکہ وہ دو نمبر پودے لینے سے بچ سکیں اور انار کا باغ لگانے کا خرچہ کم ھو جاۓ
*3= ( کونسی قسم کاشت کرنی چائیے)
گزشتہ 15سال سے پنجاب میں صدورا ورائیٹی کاشت ہورہی ہے اوربھرپور آمدنی بھی دے رہی ہے.لیکن اب انار کی کئ اور ورائیٹاں بھی کاشت ہو رھی ہیں. مثلأ
صدورا, ریڈ اینجل, ترناب گلابی,ریڈ پرنس. قندھاری وغیرہ.
لیکن ہمارے تجربےکے مطابق صدورا اور قندہاری پنجاب کے موسم میں بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں. لیکن ھارٹی کلچر اسٹیشن بھاولپور نے مزید دو ورائٹی متعارف کروائی ہے.
اب 2,3 سال تک ان کا بھی پتہ چل جاۓ گاکہ پنجاب میں نٸ وراٸٹی کتنی پرفامنس دیتی ہے. لیکن کاشتکا ر کو مشورہ ہے کہ فی الحال جو ورائٹی چل رہی ہیں
وہی لگائی جائیں. نئی جو ورائٹی ہے اسے ٹرائل کے طور پر تھوڑے تھوڑے پودے ٹراٸل کے طور پر لگالیں ..
4=( انار کے پورے کہاں سے ملیں گے.. )
ویسے تو انار کے پودے کسی بھی اچھی نرسری سے مل جائیں گے لیکن میرا مشورہ ہے کہ تصدیق شدہ پودے لینے کے لیے انار فارمز سے لئے جائیں. جو فارمر بھی ہو اور انار کی نرسری بھی تیار کرتا ہو وہاں سے آپکو گارئنٹی شدہ پودے مل جائیں گے. اگر گارئنٹی شدہ پودے لینے میں دشواری ہو تو ایڈمن گروپ پپیتا+انار محمد اکرام جوئیہ سے رابطہ کریں. آپکو گارئنٹی شدہ پودے مل جائیں گے..
5=( زمین کیسی چاہیے.. )
انار کے پودے کے لیے زرخیز زمین ھونی چائیے. ریتلی میرا زمین میں بھی انار کا پودہ اچھی گروتھ کرتا ہے.
ایسی ریتلی میرا یامیرا زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہو انارکی کاشت کے لیے موزوں ہے.ہلکی کلر والی زمین میں بھی ھو جاتا ھے
6= (کاشت کا وقت)
یوں تو انار کی کاشت تقریبأ سارا سال ہی چلتی رہتی ہےلیکن جھاڑواں پودا لگانے کا وقت دسمبر سے جنوری تک ہے.اس ٹائم میں جھاڑواں پودا کھیت میں شفٹ کردینا چائیے. البتہ تھیلی والے پودے کا بہترین وقت مارچ,اپریل تک ہے..
7=(انار کے پودے سے پودے کا فاصلہ)
انار کا فاصلہ= الٹراہائی ڈینسٹی 6*9 ہے.
پورے سے پودا فاصلہ 6 فٹ
لا ئن سےلا ئن 9فٹ.
اسی طرح آپ کے ا ایکڑ میں 800 پودے لگ جاہیں گے اس میں آپ کسی چیز کی انٹر کراپنگ نہیں کر سکتےاور آپکو اسکی پروننگ بہت زیادہ کرنا پڑے گی اسطرح لگانے سے پانی بھی کم لگے گا کیونکہ زیادہ پودے ھونے کی وجہ زمین پر چھاوں رھے گی اور زمین میں وتر رھے گا پودے زیادہ ھونے کیوجہ سے یہ آپکو چارپانچ سال بہت اچھی آمدن دے گا لیکن اسکا پانچ سال سے زیادہ پھل نہیں لے سکتے آپکو درمیان سے ایک ایک پودہ نکالنا پڑے گا نہیں تو آپکا باغ جنگل بن جاۓ گا
انار کا فاصلہ 10*10
اسی طرح تقربیأ 450 پودے لگ جاہیں گے اسمیں بھی آپ انٹر کراپنگ نہ ھی کریں تو بہتر ھے اسکی بھی اچھی خاصی پروننگ کرنا پڑے گی اگر اسکی اچھی دیکھ بھال کی جاۓ تو یہ بھی دوسرے سال ھی اچھی پیداوار دے گا
انار کا فاصلہ 15*10
اسی طرح تقربیأ 300 پودے لگ جاہیں گے انکی بھی ہلکی پھلکی پروننگ کرنا پڑے گی اسمیں آپ چھوٹے قد والی فصل اور سبزیاں وغیرہ کاشت کر سکتے ھیں گرمیوں میں اسے پانی زیادہ لگے گا اگر آپ نے اچھی دیکھ بھال کی تو یہ بھی آپکو دوسرے سال ھی اچھی آمدن شروع کر دے گا
انار کا فاصلہ 15*15
اسی طرح تقربیأ 200 پودے لگ جاہیں گے اسکی بھی ہر سال پروننگ کرنا پڑے گی اس میں ٹریکٹر چل سکتا ھے اس میں آپ تقریبا ھر طرح کی فصل کاشت کر سکتے ھیں
8= (انار میں انٹر کراپنگ)
اگر آپ فاصلہ 15*10 یا 15*15 رکھتے ھیں.تو آپ باغ میں انٹرکراینک کر سکتے ہیں. انار کے باغ میں پپیتا کی انٹرکراپنگ کے بہت اچھے نتاٸج ملے ھیں.اس سے انار کے پودوں سے دوسرے سال ہی بھرپور آمدن حاصل ہوتی ہے. سبزیاں وغیرہ اور چھوٹے قد والی فصلیں بھی آپ کاشت کرسکتے ھیں.
9=( پانی کی منیجمنٹ)
انار کے باغ کو گرمی میں ہر ہفتے جبکہ سردیوں میں 15 سے25 دن کے وقفے سے پانی لگانا ضروری ہے.انار کےباغ کوپھول نکلنے کے بعد پھل بننے تک پانی نہیں دینا چاہیۓ پانی لگانے سے پھول گر سکتے ہیں اور پھل بھی اچھا نہیں بنتا البتہ پھل بننے سے برداشت تک زمین کو وتر حالت میں رکھیں تاکہ پھل کی افزاٸش اچھی ھو.
10=(کھاد کی منیجمنٹ)
انارکا باغ لگانے کے تقریبا ایک ماہ بعد ھی اسے کھاد خوراک شروع کر دینی چاہیۓ اچھی گروتھ کیلیے ھر پندرہ دن بعد آدھی بوری ناٸٹروفاس کھاد دینی چاھیۓ جب دسمبر میں پتے جھاڑ جاۓ تو
گلی سڑی گوبر کی کھاد کے علاوہ جنوری کے میہنے میں پوٹاش اور ایس ایس پی کھاد استعمال کریں. ایس ایس پی دو کلو گرام.
پوٹاش ا کلو گرام فی پودا استعمال کریں.
یوریا کھاد فروری مارچ اور اپریل میں آدھا کلو کے حساب سے استعمال کریں..
11=( بیماریاں.)
تیلا
فروٹ فلائی
انار کا پھٹ جانا
فروری میں جب نۓ پتے نکلتے ھے تو بعض اوقات تیلہ حملہ آور ہو جاتا ھے اسکے لیے باٸ فینتھرین زہر کا استعمال کریں اور فروٹ فلاٸ کیلیۓ ڈیپٹریکس کا سپرے کریں اور فیپرونل زہر کیراکریں تاکہ جڑ میں سیوی وغیرہ نہ لگے
انار دو وجوہات کی بنا پر پھٹتا ھے
1=بیکٹیریاسے لگنے والی بیماری بیکٹیریل بلاٸٹ سے
2=کھادوں اور پانی کی کمی بیشی کی وجہ سے
بیکٹیریا سب سے پہلے انار کے پتوں پر حملہ آور ھوتاھے جسکے نتیجے میں پتوں پر بھورے اور کالے رنگ کے دھبے ظاہر ھونا شروع ھوجاتےہیں اسکے بعد یہ دھبے شاخوں پر بھی نظر آنا شروع ھو جاتے ہیں اور شاخیں کالی ھونا شروع ھو جاتی ہیں اگر حملہ شدید ھو توشاخیں پھٹ بھی جاتی ھیں اور پھل پر تکونی شکل کے کالے نشان ظاہر ھوتے ھیں اور انار پھٹ جاتا ھے
بیکٹیریل بلاٸٹ کا حل
اگر آپ کے انار پھٹ رھے ھیں تو فوری طور پر اینٹی باٸیوٹک کا سپرے کریں
جب بیکٹیریا پودے پر حملہ کرتا ھے تواسکے فورا بعد پھپھوندی بھی پودے پر حملہ آور ہو جاتی ھے لہذا اس بیماری کو کنٹرول کرنے کیلیۓ پہلے اینٹی باٸیوٹک اور پھر تین دن بعد پھپھوندی کش زہر سپرے کرنا چاہیے
اینٹی باٸیوٹک سپرے کے لیے اسٹریپٹو ماٸسین سلفیٹ اور پھپھوندی کش کیلیے نٹیوو باٸر کمپنی کا سپرے کریں اہم بات یہ ھے کہ اینٹی باٸیوٹک اور فنجی ساٸیڈ کے سپرے بیماری آنے سے پہلے حفاظتی طور پر کرلینے چاہیے
پانی اورکھاد کی کمی بیشی کی وجہ سے انار کاپھٹنا
بعض اوقات باغ کو بیکٹیریل کی بیماری نہیں ھوتی جبکہ پھل پھر بھی پھٹ رھاھوتا ھے ماہرین کے مطابق اسطرح پھل کا پھٹنا پانی اور کھادوں کی کمی بیشی کی وجہ سے ھوسکتا ھےبوران کیلشیم اور پوٹاش کی کمی کا انار پھٹنے سے براہ راست کوٸ تعلق نہیں البتہ ان تینوں اجزا کی کمی کی وجہ سےپودے میں پانی کی کمی بیشی کو برداشت کرنے کی صلاحیت ختم ھوجاتی ھےاسطرح بوران کیلشیم اور پوٹاش بھی پھل پھٹنے کاسبب بن جاتے ھیں
اگر پانی یا کھادوں کی کمی بیشی کی وجہ سے انار پھٹ رھے ھوں تو درج ذیل احتیاط کریں
انار کو مناسب وقفے سے پانی لگاٸیں خاص طور پر پھل لگنے سے لیکر پھل پکنے تک محتاط رویہ اختیار کریں جب پھل تھوڑا بڑا ھو جاۓ یکے بعد دیگرے بوران کے دوسپرے چالیس گرام بوران بیس لیٹر پانی میں ڈال کرانار کے پودوں سپرے کریں زمینی تجزیۓکے مطابق کیلشیم اور پوٹاش ڈالیں یہ کھادیں پانی کی کمی کیصورت میں انار کے پھل کو پھٹنے سے بچاتی ھیں
12=(پھل کب شروع ہوتا ہے)
اگر انار کے باغ کی اچھی دیکھ بال کی جاہۓ تو دوسرے سال ھی پھل دینا شروع کردیتا ہے. تیسرے سال بھرپور پھل دیتا ہے. جیسے جیسے پودے کی عمر بڑھتی جاتی ہے اس کے پھل دینے کی صلاحیت بھی بڑھتی جاتی ہے. سردیوں میں پتے جھاڑ دیتا ہے. جیسے ھی فروری,مارچ کے مہینے میں ٹمپریچر 26 ہوتا ہے اس کے پتے نکلنا شروع ہوجاتے ھیں. پھل تقریبأ 20 جولائی تک تیار ہوجاتاہے. جو کہ جولائی, اگست, اور ستمبر 15 تک چلتا رہتا ہے.
13=(فی ایکڑ پیداوار)
پیداوار کے حوالے سے بات کریں تو انار کا ایک تین سالہ پودا تقریبا پندرہ کلو تک پھل دیتا ھے جبکہ ایک جوان آٹھ دس سالہ پودا تقریبا چالیس سے ستر کلو تک پھل دیتا ھے اگر ایک ایکڑ میں تین سو پودے لگاۓ گۓ ھوں تو ان سے تیسرے سال 112 من تک پیداوار لی جا سکتی ھے جو ہر سال بڑھتی جاتی ھے اور آٹھ دس سالہ جوان پودے سے تقریبا 412 من تک پیداوار لی جا سکتی ھے
14(فی ایکڑ آمدن)
انار کی منڈی میں قیمت کم یا زیارہ ہوتی رہتی ہے.
اس سال پنجاب کی منڈیوں میں صدورا ورائٹی انار کی قیمت 4000 سے لیکر 7000 فی من تک رہی ہے. جبکہ قندھاری ورائٹی انار کی قیمت 5000سے 8000فی من تک رہی ہے. اسی طرح صدورا انار کی قیمت تقریبأ4000 روپے فی من بھی لگائیں تو انار کے تیسرے سال کا باغ 450000 روپے فی ایکڑ آمدن دے گا. اسی طرح قندھاری انار کی قیمت تقریبأ5000ر وپے فی من بھی لگائیں تو انار کے تیسرے سال کا باغ 560000روپے فی ایکڑ آمدن دے گا.جیسے جیسے پودوں کی عمر بڑھتی جاۓ آپکی فی ایکڑ آمدن بھی بڑھتی جاۓگی
**