آپ نے شاید بچپن میں سنا اور پڑھا ہو کہ الیکٹران اور پروٹان متضاد چارج رکھنے پر ایک دوسرے کو ایک قوت جسے کولمب فورس کہا جاتا ہے، کھینچتے ہیں۔ جی اور اس طرح بچپن میں پڑھائے گئے ایٹم کے سادہ سے ماڈل کے مطابق الیکٹران پروٹانز سے بھرے نیوکلیس کے گرد چکر لگاتے ہیں۔ یہ بوہر ایٹامک ماڈل تھا۔ ایک ایٹم کا سادہ ماڈل جس سے سائنسدانوں نے ایٹم کو سمجھنا شروع کیا۔ تاہم کوانٹم مکینکس ایٹم کی ایک الگ تصویر دکھاتی ہے۔
کوانٹم کی دنیا میں الیکٹران ایک لہر یا موج سا ہے اسکا ایک جگہ ہونے کا امکان باقی جگہوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے جسے ہم سٹیٹ کہہ سکتے ہیں۔ یوں سمجھیں کہ الیکٹران ایک بادل کیطرح ہے جو پورے ایٹم میں ہی اُڑتا پھرتا ہے۔
اب آتے ہیں ہائڈروجن ایٹم کی طرف۔ یہ ایک سادہ سا ایٹم ہے جس میں ایک الیکٹران اور ایک پروٹان مزے سے رہتے ہیں مگر کون جانتا ہے کہ الیکٹران اپنی حد تجاوز کر کے کچھ محدود وقت کے لئے پروٹان ہی کے اندر چلا جاتا ہے۔
یہ کوانٹم ورلڈ ہے جاناں!!
آنجہانی رچرڈ فائنمین فرما گئے تھے :
“اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کوانٹم فزکس کو سمجھتے ہیں تو یقیناً آپ اسے نہیں سمجھتے”.
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...