ہماری اکثر زمینوں میں پوٹاش پائی جاتی ہے اور اکثر میں نہیں اس لئے تمام دوست لیبارٹریز سے زمین کا ٹیسٹ ضرور کروا لیں یہ بات بلکل غلط ہے کہ زیادہ خوراک ڈالنے سے فصل اچھی پیداوار دے گی بلکل بھی نہیں دے بلکہ زیادتی کسی بھی اجزاء کی نقصان دہ ہے۔
جب ہماری زمینوں میں پوٹاش 150ppm بتائی جاتی ہے لیب رپورٹ میں تو یہ پوٹاش کو کم مقدار سمجھی جاتی ہے کسی بھی فصل کیلے اور ایسی صورت میں پر ایکڑ 45کلو سے 136 کلو تک آپ پوٹاش ڈال کر کسی بھی فصل سے اچھی پیداوار لینے کا حدف پورا کر سکتے ہیں۔
جب ہماری زمینوں میں پوٹاش 150ppmسے لے کر 250ppm بتائی جاتی ہے لیب رپورٹ میں تو یہ پوٹاش کی درمیانی مقدار سمجھی جاتی ہے کسی بھی فصل کیلے اور ایسی صورت میں پر ایکڑ 27کلو سے103 کلو تک آپ پوٹاش ڈال کر کسی بھی فصل سے اچھی پیداوار لینے کا حدف پورا کر سکتے ہیں۔
اگر 250ppmسے 800ppm تک ہو تو ہماری زمین میں کوئی بھی فصل پوٹاش ڈالے بغیر اچھی پیداوار لینے کا حدف پورا کر سکتی ہے۔ اور اسے ہم ہائی پوٹاش سمجھیں گے
اگر زمین میں پوٹاش 800ppm سےزیادہ ہو تو یہ پوٹاش کی زیادتی کہلائے گی ایسی صورت میں وہ اجزاء جو پوٹاش کی زیادتی سے متاثر ہوتے ہیں ان کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر