پولیو ایک انتہائی خطرناک مرض ہے جو ہمارے بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر سکتا ہے اور اس مرض کو ملک پاکستان سے ختم کرنا ہمارا عزم ہے یہ بات حافظ محمد ناصر بشیر انچارج پولیو مہم یو سی 74 میاں چنوں نے ڈپٹی ڈی ای او ہیلتھ آفس میںیونین کونسل پولیو خاتمہ کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کی پولیو ٹیمیں 21 ستمبر تا 25ستمبر ہونے والی پولیو مہم میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔ اس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیںتا کہ آپ کے بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران یو سی 74 میاں چنوں میں5 سال سے کم عمر تقریباَ 5 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں کسی وجہ سے پولیو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کو دوبارہ قطرے بھی پلائیں گی، اس ضمن میں ٹی ایچ کیو میاں چنوں میں بھی بچوں کو لے جایا جا سکتا ہے۔
وحید احمدای ایس ای گورنمنٹ ہائی سکول 14/8-AR نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں پولیو ختم ہو چکا ہے سوائے افغانستان اور پاکستان کے اور حکومت پنجاب پولیو کے خاتمہ میں محکمہ ہیلتھ کی معاونت کے لیے یونین کونسل پولیو خاتمہ کمیٹیUPEC کو فعال کر رہی ہے۔ اس کمیٹی میں پروفیسرز، اساتذہ،وکلاء،پٹواری، علماء اور معززین شہر کو بلانے کا مقصد بہترین انداز میں پولیو مہم کی آگاہی ہے تا کہ سب لوگ محکمہ ہیلتھ کے ساتھ مل کر پولیو جیسے موذی مرض سے پاکستان کو پاک کرنے میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔انھوں نے میٹنگ میں شریک تمام سٹیک ہولڈرز کو پولیو مہم کے سلسلے میں عوام اور اپنی فیمیلیز کو آگاہی دینے اور تعاون کرنے کا کہا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کے منفی پراپیگنڈہ سے بچنے اور اس کا حصہ نہ بننے کی بھی تلقین کی۔اس میٹنگ میں پرفیسر کلیم اللہ، چوہدری ضیغم، چوہدری خالد اے ڈی ریوینیو واپڈا، شیخ ظہیر، کلیم اعجاز ، بلال گجر جوائنٹ سیکرٹری میاں چنوں بار، ایڈوکیٹ محمد اطہر، اے ای او شہباز حسین، ہیڈماسٹر اسد اعجاز ، ایریا انچارج اظہر بشیر، سجیل احمد ،ویکسینیٹر سلیم وٹو سمیت مختلف مکاتب فکر کی شخصیات نے شرکت کی۔