پوسٹ #1
اس تحریر کے مقاصد:
۱۔اس تحریر کو پڑھنے کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ آپ پودے کو دیکھ کر اس میں خوراک کی کمی یا زیادتی کا فرق کر سکیں گے۔
۲۔آپ پودے کو دیکھ کر پودے میں ہونے والی مختلف تبدیلیوں کی تشخیص کر سکیں گے۔
۳۔خوراک کی کمی کو چیک کرنے والی گائیڈ کا استعمال کرنا جان جائیں گے۔
۴۔پودوں میں تیز حرکت کرنے والے اور سست حرکت کرنے والے غذائی اجزاء کی کمی کے فرق جو واضح جان سکیں گے۔
پس منظر:
ہم پچھلی کچھ پوسٹس میں پودوں کے غذائی اجزاء پر پڑھ چکے ہیں کہ غذائی اجزاء کے کام کیا کیا ہیں۔
ہم نے تفصیل سے ایک ایک اجزاء اور اس کی مقدار پر بات کی۔
ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پودوں کو درج ذیل غذائی اجزاء چاہیے ہوتے ہیں۔
۱۔غیر معدنیاتی اجزاء:
غیر معدنیاتی اجزاء:
۱۔کاربن (ہوا سے)
۲۔آکسیجن (ہوا اور پانی سے)
۳۔ہائیڈروجن (پانی سے)
۲۔معدنیاتی غذائی اجزاء:
معدنیاتی غذائی اجزاء تین طرح کے ہوتے ہیں:
۱۔اجزائے کبیرہ:
اجزائے کبیرہ:
۱۔نائٹروجن
۲۔فاسفورس
۳۔پوٹاش
۲۔اجزائے ثانوی:
اجزائے ثانوی:
۱۔سلفر
۲۔کیلشیم
۳۔میگنیشیم
۳۔اجزائے صغیرہ:
اجزائے صغیرہ:
۱۔بوران
۲۔زنک
۳۔کاپر
۴۔آئرن
۵۔مینگانیز
۶۔مولیبڈینیم
۷۔کلورائیڈز
۸۔نِکل
نوٹ: نائٹروجن پودے زمین اور ہوا سے حاصل کرتے ہیں اور باقی تمام معدنیاتی غذائی اجزاء پودے زمین سے حاصل کرتے ہیں۔
معدنیاتی اجزاء پودے کو 6% تک چاہیے ہوتے ہیں اور غیر معدنیاتی اجزاء پودے کو 94% تک درکار ہوتے ہیں۔
اور پودے کی خوراک کا انحصار انہی غذائی اجزاء پر منحصر ہوتا ہے اگر پودے کی صیحت اور بڑھوتری کی طرف غور کریں تو دو چیزیں سامنے آتی ہیں۔۔
۱۔پودا کمزور ہے
۲۔پودا صیحت مند ہے
اور اگر ہم نے خوراک کم دی ہے تو بھی پودا کمزور ہوگا اگر زیادہ دے دی ہے تو بھی پودا کمزور ہوگا اور اگر خوراک متوازن دی ہے تو پودا صیحتمند بھی ہوگا اور اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہوگی اور ساتھ ساتھ پیداوار میں واضح اضافع ہوگا۔
کاشتکار کو زیادہ مسئلہ خوراک کی کمی کا ہے با نسبت خوراک کی زیادتی کا مگر دونوں مسائل سے کاشتکار گزار رہا ہے اس لئے کوشش کی جائے گی کہ ان مسائل ہو اس تحریر میں حل کرنے کی کوشش کی جائے۔
پودے میں خوراک کی کمی یا زیادتی کی تشخیص کرنے کیلے تین طریقے اپنائے جاتے ہیں
۱۔زمین کا تجزیہ
۲۔پودے کا تجزیہ
۳۔دیکھ کر معائنہ کرنا اور رائے قائم کرنا
زمین کا تجزیہ کیسے کروانا ہے یہ ہم ابتدائی پوسٹس میں پڑھ چکے ہیں اور پودے کا تجزیہ مطلب پودے کے پتوں کے ٹیشوز سے خوراک کی کمی معلوم کرنا تو وہ بھی ایڈوانس طریقہ ہے پاکستان میں ابھی تک اس کا وجود نہیں ہے۔
تیسرا طریقہ پودے کو دیکھ کر اس میں موجود خوراک کی کمی یا زیادتی کو جاننا جس پر ہم بحث کریں گے اور حقیقت سے قریب تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔جاری۔۔۔۔۔۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر