1- پیاز کی کاشت کا آغاز آج سے 7 ہزار سال قبل دو مقامات وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء میں موجودہ ایران و پاکستان کے قدیم علاقوں میں ہوا تھا۔
2- قدیم مصری تہذیب میں میں پیاز کی پوجا کی جاتی تھی ۔۔۔ ان کا ماننا تھا کہ پیاز ہمیشگی کی علامت ہے ۔ مردے کو حنوط کرتے وقت پیاز کا استعمال اس عقیدے کے ساتھ کیا جاتا تھا کہ پیاز آخرت کے سفر میں مردے کا مددگار ہوگا۔
3- موجودہ ہندوستان میں پیاز کی آمد سنہ 500 قبل مسیح کے قریب ہوئی۔
4- دنیا میں پیاز کی 920 اقسام پائی جاتی ہیں۔
5- مقدس کتابوں میں پیاز کا ذکر :
بائبل 11:5
قرآن 2:61
6- پیاز کاٹتے وقت ہمارے آنسو بہانے کا سبب پیاز میں موجود سلفیورک کمپاونڈ ہے۔
7- ازمنہ وسطٰی میں پیاز کو بطورِ کرنسی بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
8- گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سب سے بڑا پیاز اگانے کا اعزاز برطانوی کسان Peter Glazebrook کے پاس ہے جس نے 2011 میں 18 پاؤنڈ وزنی پیاز اگا دیا۔
9- دنیا میں سب سے زیادہ پیاز چین میں اگایا اور کاشت کیا جاتا ہے ۔
10- پاکستان 🇵🇰 دنیا میں آٹھویں نمبر پے سب سے زیادہ پیاز پیدا کرتا ہے۔ اور پاکستانی دنیا میں چھٹے نمبر پے سب سے زیادہ پیاز کھانے والی قوم ہیں۔
( ختم شد )
تمھارے نام آخری خط
آج سے تقریباً پندرہ سال قبل یعنی جون 2008میں شمس الرحمٰن فاروقی صاحب نے ’اثبات‘ کااجرا کرتے ہوئے اپنے خطبے...