فاسفورک ایسڈ کی اہمیت
✔۔فاسفورک ایسڈ کو پی ایچ کم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اسے ہائیڈروفونک میں بھی استعمال کیا جاتا ہے
✔۔جڑوں کی بڑھوتری کیلئے بھی یہ فصلوں میں ابتدائی مراحل میں استعمال ہوتا ہے
✔۔اگر ہم اسے زمین میں استعمال کرتے ہیں تو یہ سلوبل فاسفورس ہوگی۔ڈی اے پی کو تو ہمیں زمین میں دبانا پڑتا ہے مگر اس کو جب چاہیں آپ فلڈ کر سکتے ہیں اور فاسفورس کو سلوبل کے طور پر فوری استعمال کے فوری فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر پانی پر استعمال کر سکتے ہیں ۔شروع کے 60سے 70دن جن میں جڑیں بن رہی ہوتی ہیں اس دوران ہم اسے فلڈ کر سکتے ہیں۔
✔۔ اور فاسفوررک ایسڈ زمین میں موجود کاربونیٹ کو بریک کرتا ہے۔
مثال کے طور پر ہماری زمینوں میں کیلشیم کاربونیٹ بہت ہے جس کی وجہ سے زمین میں سخت پن پیدا ہو جاتا ہے جس سے پودوں کی جڑیں نا تو زیادہ بڑھتی ہیں اور نا ہی زیادہ خوراک حاصل کر پاتی ہیں اس کی جگہ جب ہم نے سلفیورک ایسڈ یا
یا کوئی اور ایسڈ ڈالنا ہے تو اس کی جگہ ہم جب فاسفورک ایسڈ ڈالتے ہیں تو یہ فاسفورس کی ضرورت بھی پوری کرتا ہے اور یہ کاربونیٹ کو توڑتا ہے تو اس سے CO2بھی بھی حاصل ہوتا ہے
اور پانی کی پی ایچ کم کرنے میں کام آتاہے
پھر یہ کیلشیم ڈائی فاسفیٹ بناتا ہے جو ایک فاسفیٹک کھاد میں ہی آتاہے اور کیلشیم کو Availableکرنے میں کام آتا ہے
اس کے بہت سے فوائد ہیں اور اس کی خاصیت یہ بھی ہے کے یہ
✔ڈی اے پی کی نسبت بہت کم مقدار میں استعمال ہوتا ہے یہ 4سے 6کلو پر ایکڑ لگتا ہے اور اتنا ہی فائدہ دیتا ہے جتنا ڈی اے پی کا بیگ دیتا ہے یہ 7سے 8سو میں اتنا ہی کام کرتا ہے جتنا ڈی اے پی کرتا ہے۔
✔۔سب سے بڑی بات ایک یہ بھی ہے کے یہ حل پزیر شکل میں ہوتا ہے جب دل کرے استعمال کر سکتے ہیں جبکہ ڈی اے پی کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔
✔۔جب ہم فاسفورک ایسڈ کو زمین میں ڈالتے ہیں تو اگر اس کے ساتھ ہم 10سے 12 کلو یوریا مکس کر دیں تو یہ یوریا فاسفیٹ بن جاتا ہے
اس سے یہ ہو جاتا ہے کہ فاسفور تو زمین میں جانا ہی جانا ہے ساتھ یوریا بھی زمین میں جاتی ہے اگر یوریا کو علہدہ ڈالیں تو عام طور پر یوریا 5سے 7دن بعد ختم ہو جاتی ہے مگر اس کے ساتھ ڈالنے سے 7ہفتے تک زمین میں رہ کر کام کرتی ہے اور پودوں کیلئے Availableرہتی ہے۔
✔۔اس کے استعمال سے ہماری کھاد بھی بہت کم ہو جاتی ہے اور اخراجات بھی بہت کم آتے ہیں جہاں آپ ایک بوری نائٹروجن کی ڈالتے ہیں وہاں آدھی بوری سے ہی کام چل جاتا ہے اور جہاں 2بوری ڈی اے پی استعمال کرنی ہے وہاں سے ہمارا 7سے 8کلو سے ہی کام چل جاتا ہے تو اس کو تین سے چار کلو 85%والا ایک بار میں ڈالیں تو اس کے بہت اچھے نتائج ہیں اس سے زیادہ نا ڈالا جائے۔
✔۔اس سے کافی حد تک فائدہ ہو رہا ہے کیونکہ یہ زمین کا پی ایچ بھی کم کرتا ہے تو اس سے ہماری زمین کا پی ایچ بھی کم ہو جاتا ہے اگر مستقل استعمال کیا جائے۔
✔اس کا زیادہ استعمال نا کریں جیسا بتایا گیا ہے ویسے ہی کریں اگر زیادہ استعمال کریں گے تو یہ نیوٹرینٹس کو لیچ ڈاون کر دیتا ہے
✔اس کے علاوہ جو ہماری زمین میں فاسفیٹک کھادیں ہیں ان کو حل پزیر کرتا ہے ڈی اے پی جو عام طور پر 50کلو سے 5کلو تک پودوں کو حاصل ہوتی ہے باقی زمین میں فکس ہو جاتی ہے جو فاسفورک ایسڈ ہے وہ پُرانی فاسفورسی تمام کھادوں کو جو فکس ہو گئی ہیں انہیں دوبارہ Availavleکر دیتا ہے۔
ایک حد تک
✔زمین کے اندر جو آرگینک میٹر ہیں ،جڑیں ہیں، پتے ہیں اور گوبر وغیرہ بھی ہم ڈالتے ہیں یہ سلو رلیز ہوتے ہیں تو آج کل کسان بھائیوں نے سنا ہوگا کے بائیو آرگینک فاسفیٹ تو یہ فاسفورک ایسڈ جب زمین کے اندر ان آرگینک میٹر سے ملتی ہے تو BOPبنا دیتی ہے جیسے ہم بائیو آرگینک فاسفیٹ کہتے ہیں اس طرح یہ آرگینک میٹر کو فاسٹ رلیز کر دیتا یے جو پودوں کو کم وقت میں حل پزیر ہو کر جلد Availableہو جاتا ہے۔ اس کے کافی سارے اچھے اثرات ہیں ڈی اے پی ،ایس ایس پی اور دیگر کھادوں کے مقابلے میں۔
✔ویسے بھی اگر ہم ایس ایس پی کو ٹیکنیکلی دیکھیں تو جب ہم اسے پانی میں ڈالتے ہیں تو مہکمے سے پوچھیں تو وہ کہتے ہیں کے 16%حل پزیر حالت میں ہو باقی 2%سٹریٹ فام میں ہو تو جو 16%وہ فاسفورس کیلکولیٹ کرتے ہیں ایس ایس پی میں تو حقیقیت میں فاسفورک ایسڈ ہی بنتا ہے کے وہ زمین میں جا کے فاسفورک ایسڈ ہی بنائے پانی کے ساتھ مکس ہو کے وہ زمین میں فاسفورک ایسڈ ہی بنتا ہے تو وہ پودوں کو Availableہوتا ہے
ویسے بھی یہ ڈی اے پی کا خام مال ہے جیسے ڈی اے پی بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ فاسفورک ایسڈ 50اور 55% فاسفورک ایسڈ اس میں امونیا مکس کی جاتی ہے تو اسے ہم ڈائی امونیم فاسفیٹ کہتے ہیں جیسے ہم DAPبھی کہتے ہیں۔
✔فاسفورک کو گرین ہاوس میں بھی اس کی خصوصیات کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے پی ایچ کم کرنے کیلئے چونکہ گرین ہاوس میں 8۔5سے 6پی ایچ چاہیے ہوتی ہے تو پانی کیلئے جو بھی ہمارا پی ایچ بنتا ہے اس سے اس کی ہی ایچ کم کی جاتی ہے فاسفورس بھی دیتا ہے ساتھ پی ایچ بھی کم کرتا ہے۔
فاسفورک ایسڈ 15%ڈلیوٹ فام میں انجم شریف صاحب خود بھی تیار کر رہے ہیں 25لیٹر کی قیمت 600روپے+250روپے کین کی قیمت ٹوٹل قیمت:850روپے 25کلو
"